خیبرپختون خواہ

محسن نقوی کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، انشاءاللہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You