خیبرپختون خواہ

مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی

مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔گورنر کے پی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔فیصل کریم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You