خیبرپختون خواہ

مجوزہ آئینی ترامیم عوام سے خفیہ رکھی جارہی ہیں : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ آئین عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سے چھپا کرکی جارہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کارکنان کو کامیاب اور پرامن احتجاج پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، احتجاج سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں ہیں، پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی وجعلی حکومت کےخاتمے تک جدوجہد جاری رکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم کرکےعدلیہ کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اصل علامت ہے، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندرسے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریئے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You