اہم خبریںگجرات

مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری دوہرے قتل کے جرم میں ملوث بیرون ملک فرار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت اور ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری
دوہرے قتل کے جرم میں ملوث بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کی خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر سید صغیر حسین اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری افتخار احمد ولد حیدر علی سکنہ گجو بھلوٹ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 169/23میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعدبیرون ملک فرار ہوگیا۔ جسے پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You