متاثرین کے سامان میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔مبارک زیب خان

متاثرین کے سامان میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔مبارک زیب خان
ڈپٹی کمشنر باجوڑ سامان اور خوراک کی تقسیم مکمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے کی جائے۔اسٹیٹ منسٹر کی میڈیا سے گفتگو
باجوڑ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایم این اے و اسٹیٹ منسٹر مبارک زیب خان نے کہا ہے کہ ماموند متاثرین کے امدادی سامان میں غبن اور خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے ہی عوام کے حقوق غصب کرتے آئے ہیں اور حرام کی کمائی میں ملوث ہیں وہ اللہ سے ڈریں، کیونکہ ایسے لوگ دھوکہ دہی کے عادی ہیں۔مبارک زیب خان نے کہا کہ انہوں نے ماموند قوم کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی امداد منظور کروائی، جس پر وہ وزیر اعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور آر زیڈ کے ٹیم کو ہدایات دی گئی ہیں کہ امدادی سامان اور خوراک کی تقسیم مکمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے کی جائے۔ اگر کہیں پر بھی خرد برد، چوری یا بے ضابطگی کی اطلاع ملی تو فوراً ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور آر زیڈ کے ٹیم کو آگاہ کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔



