ماہ صیام آپس میں محبت،بھائی چارے،صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ماہ صیام آپس میں محبت،بھائی چارے،صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
رمضان المبارک میں فلسطین و کشمیر کی آزادی اور ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں:چئیرمین
مخیر حضرات سفید پوش طبقہ کی دل کھول کر مدد کریں،بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے:گفتگو
ملک کے کاروباری حضرات، تاجروں اور دکانداروں کو چاہیے کہ وہ جائز منافع رکھ کر اشیا ضروریہ کو فروخت کریں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا رمضانالمبارک کے آغاز پر پاکستانی قوم کے نام خصوصی پیغام
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ماہ صیام آپس میں محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے،اس مہینے میں اللہ پاک ہمیں اپنی بے پناہ نعمتوں سے نوازتا ہے جن کا ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے،رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے رمضان المبارک میں فلسطین اور مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں،رمضان المبارک رب تعالی کے قرب کے حصول اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کا مہینہ ہے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ غربا اور مساکیں ن کی مدد کریں کیونکہ مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے عوام کو بے پناہ معاشی مسائل کا سامنا ہے اور سفید پوش طبقہ تو کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتا ان کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کاروباری حضرات اور تاجروں کو چاہیے کہ وہ جائز منافع رکھ کر اشیا ضروریہ کو فروخت کریں تاکہ قوم میں بڑھتا ہوا احساس محرومی کم ہو اور ان میں زندہ رہنے کی امید بڑھ سکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں مسلم امہ آپس کے فرضی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھے اور ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے۔



