جہلم

ماہ اپریل (ثاقب محمود ) کارکردگی رپورٹ 2025 کل مال مسروقہ برآمد 41 لاکھ 59 ہزار 500 روپے اور 09 گینگز

ماہ اپریل (ثاقب محمود ) کارکردگی رپورٹ 2025 کل مال مسروقہ برآمد 41 لاکھ 59 ہزار 500 روپے اور 09 گینگز گرفتار

جہلم : تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،
گزشتہ ماہ میں کل 118 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 22 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 61 مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ 35 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،
قتل کے 02 مقدمات درج کر کے 05 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ/گینگ ریپ کے 07 مقدمات درج کر کے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بچوں کے ساتھ زیادتی کے 04 مقدمات درج کر کے 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
09 گینگ ٹریس کر کے 32 مقدمات میں 23 ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی 41 لاکھ 59 ہزار 500 روپے اور 10عدد موٹر سائیکلز ،01عددکیری ڈبہ،03تولہ سونا،02عدد پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لی گئی،
منشیات کے 52 مقدمات درج جبکہ 52 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس 28 کلو 424 گرام، ہیروئن 06 کلو 715 گرام، آئس 01 کلو 640 گرام اور شراب کی 330 بوتلیں برآمد،
غیر قانونی اسلحہ کے 37 مقدمات درج ، 43 ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز 26 عدد، کلاشنکوف 03 عدد، رائفل 06 عدد، گنز 08 عدد اور 418 راونڈز برآمد، پتنگ بازی کے 04 مقدمات درج 04 ملزمان گرفتار، جن سے 25 پتنگیں اور 07 ڈوریں برآمد،
قمار بازی کے 09 مقدمات درج،34 ملزمان گرفتار، جن سے قمار بازی کی رقم01 لاکھ 36 ہزار 480 روپے،02 عدد موٹر سائیکل،27 عدد موبائل فونز،06 عدد بٹیر اور آلات قمار بازی برآمد،
مکمل چالان کی شرح 69 فیصد رہی،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل4321 چالان جس پر 25 لاکھ 14 ہزار 150روپے کا جرمانہ کیا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 4717 افراد نے استفادہ حاصل کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 432 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You