ماڈرن اسپتال کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کو رعائتی نرخ پر طبی سہولیات فراہم کرے
*ماڈرن اسپتال کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کو رعائتی نرخ پر طبی سہولیات فراہم کرے گا*
*کراچی پریس کلب اور دی ماڈرن اسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب*
*اپنے اراکین کی خدمت ہمارا شعار ہے، مہنگائی کے اس دور میں ماڈرن اسپتال کا یہ اقدام بڑی سہولت فراہم کرے گا، سعید سربازی / شعیب احمد*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے اراکان اور انکے اہلخانہ کے علاج و معالجے کے حوالے سے کراچی پریس کلب اور ڈی ماڈرن اسپتال کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔جسکے مطابق دی ماڈرن اسپتال میں اراکین پریس کلب اور انکے اہلخانہ کے علاج و معالجے، طبی ٹیسٹوں اور او پی ڈی میں چیک اپ پر فیس میں تیس فیصد رعایت فراہم کی جائیگی۔ باہمی مفاہمتی یادداشت کی تقریب گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی، تقریب میں پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد خان، ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر سہیل احمد عباسی، میڈیا منیجر محمد، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن، جوائنٹ سیکریٹری حماد حسین، اراکین گورننگ باڈی شازیہ حسن، مونا صدیقی، شعیب احمد، نور محمد کلہوڑو، شمس کیریو، رانا جاوید، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمن، سینئر صحافی عابد حسین، نصیر احمد، ابوالحسن اور ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد ڈاکٹر پیر شاہ جیلانی بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد خان نے کہا ہم اپنے اراکین کی فلاح و بہبود خصوصاً میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے دی جانے والی خصوصی رعائت پر اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر سہیل احمد عباسی نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے پاکستان کے تاریخی پریس کلب سے وابستہ صحافیوں اور انکے اہلخانہ کی خدمت کیلئے ہمیں بھی موقع مل رہا ہے، دی ماڈرن اسپتال عرصہ دراز سے سندھ کے دیگر اضلاع میں تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کررہا ہے، ہم کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہلخانہ کی سہولت کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور بیماریوں سے آگاہی کے سیمنار بھی منعقد کریں گے، تقریب سے سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد اور محمد علی نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد خان اور ڈائریکٹر آپریشن دی ماڈرن اسپتال ڈاکٹر سہیل احمد عباسی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔




