اہم خبریںپنجاب

ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی حکومت کو 3 ہفتے کی مہلت

ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی حکومت کو 3 ہفتے کی مہلت۔

لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں، ججز تعیناتی ہوں گے تو ہی فیصلے ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے پیر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔پنجاب میں ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔مریم اورنگزیب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا،  آپ مجھ سے غیر قانونی مطالبہ نہ کریں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں، ججز تعینات ہوں گے تو ہی فیصلے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے کمیٹی بنائی تھی جس میں وزیر قانون شامل ہیں، درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کر لیتے ہیں، عدالت نے  پیرتک کا وقت دیا ہے امید ہے مفید سماعت ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You