سندھ

لیبر ڈے جونیئر کراٹے چیمپئین شپ کے مقابلے کامیابی سے اختتام پزیر

لیبر ڈے جونیئر کراٹے چیمپئین شپ کے مقابلے کامیابی سے اختتام پزیر

شیہان شہزاد احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت کے فرائض اعجاز احمد قریشی نے انجام دیئے

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی میں جونیئر کراٹے چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اکیڈمی کے جونیئر گرلز و بوائز کراٹیکاز نے انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور انفرادی کومیتے کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائے۔ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی منعقدہ اس چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی ایسوسی ایشن کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد تھے جبکہ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد قریشی بھی بطور معزز مہمان اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے موجودہ رولز کے مطابق ہونے والی اس جونیئر کراٹے چیمپئین شپ کے مقابلوں میں اکیڈمی کے بلیک بیلٹس وائز صدیقی، شاہمیر حسین، استشنا ڈینیئل، انشال حسین اور راحم صدیقی نے بطور ریفری و جج اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ چیمپئین شپ کے فائنل نتائج کے مطابق انفرادی کاتا (بوائز) میں محمد وثیق نے شاہ فہد کو، محتشم خان نے ایم ابان خان کو جبکہ ابشام خان نے سعد کاشان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ٹیم کاتا (گرلز و بوائز) مقابلوں میں ابشام خان، وثیق اور محتشم پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ نور فاطمہ، انشال کاشان اور اینجل پر مشتمل ٹیم دوسری پوزیشن لیکر سلور میڈلز حاصل کرسکی۔انفرادی کومیتے (بوائز) کے مقابلوں میں شاہ فہد اور محمد وثیق نے 5-5 پوائنٹ لیکر مقابلہ برابر کیا تاہم شاہ فہد سان شو (پہلا پوائنٹ) اسکور کرنے کی وجہ سے گولڈ میڈل لینے میں کامیاب ہوگئے اور سلور میڈل وثیق کے حصے میں آیا۔ دوسرے مقابلے میں ابشام خان نے ابان خان کو 7 کے مقابلے میں 10 پوائنٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ محتشم نے سعد کاشان کو 2 کے مقابلے میں 3 پوائنٹ لیکر ہرایا اور گولڈ میڈل لینے میں کامیاب رہے۔ انفرادی کومیتے (گرلز) میں نور فاطمہ اور اینجل کے درمیان ہونے والی فائٹ بہت سنسنی خیز رہی جس میں نور فاطمہ نے 0 کے مقابلے میں 9 پوائنٹ لیکر قبل از وقت یہ مقابلہ جیتا اور گولڈ میڈل کی حقدار ٹہریں۔چیمپئین شپ کے اختتام پر شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر اور چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی شی ہان شہزاد احمد نے مزکورہ جونیئر کراٹے چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری و انسٹرکٹر وائز صدیقی اور کوآرگنائزر استشنیٰ ڈینیئل کو اس کامیاب چیمپئین شپ کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں آرگنائزنگ سیکریٹری محمد وائز صدیقی نے مہمان خصوصی شیہان شہزاد احمد اور اعجاز احمد قریشی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی جبکہ مہمانان گرامی نے چیمپئین شپ کے مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کراٹیکاز کو میڈلز پہنائے اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے جبکہ چیمپئین شپ کے ابتداء میں ڈیمانسٹریشن پیش کرنے والی کم سن بچیوں عمیزہ فاطمہ، بریرہ فاطمہ اور منام فاطمہ کو بھی میڈل اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You