انٹرنیشنلاہم خبریں

لبنان: اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارت پر حملہ، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

لبنان: اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارت پر حملہ، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی حکام کی جانب سے فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You