اہم خبریںکرائمز

لاہور میں مبینہ زیادتی کے بعد 7 سالہ بچہ قتل، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

لاہور: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کے بعد سات سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیل کے ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ایک ملزم بچے کی لاش لے کر اس کے گھر پہنچا اور بتایا کہ احسان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے لاش گھر لے کر آنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You