اہم خبریںپاکستان

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور : پری مون سون کے طاقتور اسپیل نے گرمی بھگا دی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ، پتوکی، چشتیاں اوکاڑہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

لاہور میں تیز بارش اور آندھی سے لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کا زیادہ علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ قصور میں مکان کی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حالیہ پری مون سون بارشوں سے پیاسے چولستان میں جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ناران، لولوسر اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا، ناران، بابو سر ٹاپ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

سکردو میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے سکردو جگلوٹ شاہراہ روندو میں دو مقامات پر بلاک ہو گئی، سیکڑوں سیاح اور مسافر پھنس گئے، سکردو شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You