
ایف آئی اے امیگریشن کی لاھور ائرپورٹ پر کارروائی ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یونان جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد دلدار نامی ایجنٹ کو بھی ائرپورٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان فلائٹ نمبر EY242 سے یونان جا رہے تھے۔
ملزمان میں محمد زبیر، وحید اختر اور اسد دانیال شامل۔ملزمان کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ویزا جعلی نکلا۔ملزمان کے پاسپورٹس پر ایتھنز روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 25 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اور جعلی اسٹیمپس لگوائیں۔ایجنٹ محمد دلدار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
ایجنٹ محمد دلدار کے موبائل سے متعدد پیغامات اور جعلی سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔



