*لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ برداروں،ہوائی فائرنگ اور بھکاریوں کے خلاف آپریشن،7 ملزمان گرفتار*

*ہیروئین 1100گرام،ناجائزاسلحہ 3 عدد پسٹل، 10لیٹرشراب، اور چرس برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر صغیر حسین اور انکی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم وقاص علی سکنہ ملکپور کو گرفتار کرکے ہیروئین 1100گرام برآمد کرلی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیق Si نے محمد شہزاد Asi,محمد کاشف Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری سپیشل آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں بھیک مانگنے اور ہوائی فائرنگ کے جرم میں شامل ملزمان سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن سے مجموعی طور پر10 لیٹرشراب، ناجائز اسلحہ 2 عدد پسٹل 30 بور، ایک عدد پسٹل9mm،اور چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1،اعزاز سکنہ نندوال،2علی حسن سکنہ قاضیاں،3عمران سکنہ قادرآباد،4یاسر سکنہ درباری محلہ،5ابوبکر سکنہ ببانیاں،اور
6تجمل سکنہ دلانوالہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے



