قلم اور صحافی

قلم اور صحافی۔۔۔۔!!
بحیثیت مسلمان میرے لیئے سب سے زیادہ مقدم و معتبر قرآن الحکیم و الفرقان المجید اور رسول پاک پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے جو میری جان و مال سے حد درجہ زیادہ عزیز ہیں۔ قلم کی اہمیت حیثیت و مقام وقار اور طاقت قرآن نے ہمیں بتائی ہے۔ قرآنِ پاک الله کا براہِ راست فرمان ھے۔ الله نے لوحِ محفوظ پر قلم کے ذریعے تحریر علم و عمل کو محفوظ کرلیا ہے۔ پیغمبرِ اسلام حضورِ کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے الله کے پیغام اور اطلاعات کو سچ و صداقت کیساتھ امت کو پیش کیا اور درس دیدیا کہ خبر کی تصدیق اور سچائی کی تمام شرائط کے بعد آگے بڑھائی جائے۔ ایک صحافی کو سچا و صادق اور امین ہونا شرط اول ہے بناء ان خصائص کے صحافی نہیں بن سکتا کیونکہ ان اصولوں کے بغیر وہ ذاتیات, خواہشات, منافقت, جھوٹ, گمراہ کن تحریر کیساتھ صرف زرد صحافی ہی رہ جائیگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو ہر شعبہ میں اپنی شان اقدس کی معمولی جھلک پیش کی ہیں جس پر امت کے ہر فرد عمل کرنا لازم و ملزوم ہے انہی شان میں الله کی جانب سے پیش کی گئیں خبریں اور اطلاعات بھی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچائی دیانتداری ایمانداری کیساتھ آگے امت تک بڑھائی اور ہمیں بتادیا کہ ہر صورت حال میں صحافت اور صحافی کو سچ و حق پر کھڑا رہنا ھے اور حق کو باطل پر غالب کرنے کیلئے قلم و تحریر کو جاری رکھنا ھے میری دعا ہے کہ الله اپنے حبیب محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سچ و حق پر تا دمِ مرگ قائم رکھے آمین ثما آمین ۔۔۔۔۔ !!
تحریر: جاوید صدیقی
صحافی و کالمکار کراچی



