انٹرنیشنل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سینئر حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سینئر حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔

اسرائیل نے قطر میں ہونے والے حملے میں خلیل الحیہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

قطر(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے۔اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حملہ کرکے خلیل الحیہ سمیت تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں خلیل الحیہ نے حملے میں اپنے بیٹے اور اپنے چیف آف اسٹاف کی شہادت کا بھی بتایا۔اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں تاہم حماس نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کی قیادت محفوظ رہی ہے۔حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے ہی اپنے شہید بیٹے اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You