قرآن اور شریعت کی رُو سے پاکستان اور پاکستانی قوم دنیا کی بدترین قوم اور زمین ہے کیونکہ
قرآن اور شریعت کی رُو سے پاکستان اور پاکستانی قوم دنیا کی بدترین قوم اور زمین ہے کیونکہ یہاں نہ شریعت کا قانون نافذ اور نہ ہی عدل و انصاف میسر ھے۔ کاروبار مکمل سود پر منحصر جبکہ زکواة، خیرات، فدیہ، صدقہ، عشر، اور فطرہ حتیٰ کہ فلاحی عطیات تک غیر مستحقین میں نہ صرف تقسیم ہوتے ہیں بلکہ مافیاء کو زندہ رکھنے کیلئے مفت دسترخوان پر عالیشان مہنگے ترین کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ تف ھے ایسی ریاست اور حکومت پر جہاں اللہ کا قانون نہیں بلکہ انسانوں کی حکمرانی چلتی ھے، تف ھے ایسی ریاست اور حکومت پر جسے اسلامی لکھا، پڑھا، بولا اور سمجھا جاتا ھے مگر قرآن و شریعت نافذ نہیں۔ حکمران، رہبر اور سربراہ قرآن فہمی اور دینی آگاہی سے نابلد اور ناواقف ہیں۔ تف ھے اس ملک پر جہاں نفسانی، نفسیاتی و سیاسی خواہشات میں آپ کی جنگ و جدل میں مقتول ہونے والے کو شہید کہا جاتا ھے، تف ھے ایسی قوم پر جو منافقت، ریاکاری، دھوکہ دہی، مکارپن، جھوٹ، نفاق، نفرت، کینہ پروری، بغض، عداوت، لالچ، اور ضمیر و ایمان فروشی میں ان کا کوئی ثانی نہیں، ان کی کوئی مثال نہیں اور تو اور یہ کسی کی خوشی و کامیابی و کامرانی کو برداشت نہیں کرتے پھر بھی ڈھٹائی سے کہتے ہیں ہم جنتی ہیں، ہم رسول پاک کے عاشق و دیوانے اور صوم و صلواة تہجد گزار بھی ہیں مگر عہد و پیمان اور درد دل و احساس سے خالی ضرور ہیں، بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا، امیر و غریب، دانشور و مفکر، پیر و فقیر سب نے ہی دنیاوی رنگ چڑھائے ہوئے ہیں لیکن دین و شریعت کی روح اور رنگ سے کوسوں دور۔ اس تمام عوامل کی اصل وجہ ہم موت کو بھول گئے ہیں جیسے کبھی موت ہی نہیں آئیگی (نعوذباللہ) اگر موت کا احساس ہوتا تو ہقیناً اسکی تیاری میں صراط المستقیم پر رہتے۔ یہ ہیں ھم پاکستانی اور یہ ھے ہمارا ملک پاکستان ۔۔۔۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی



