اہم خبریںپاکستان

فوج مخالف منفی پروپیگنڈے پر سخت کارروائی ہوگی، کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق

فوج مخالف منفی پروپیگنڈے پر سخت کارروائی ہوگی، کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کی مکمل حمایت اور تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ فوج کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کی مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر اظہارتشویش کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ ایسے منفی عوامل اور پروپیگنڈے کا مقصد پاک فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں ہونے والی 264 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان قربان کرنے والے فوج کے افسران اور جوانوں کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے کمانڈرز کو ہلاک کرنے میں سیکورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو اجلاس میں ہدایات دیں کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کہیں بھی فعال ہونے کا موقع نہ دیا جائے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کی مکمل حمایت اور تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You