فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔جمیلہ پراچہ

فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔جمیلہ پراچہ
بے گناہ شہریوں کا قتل عام انسانیت کی توہین ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ
کوہاٹ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے جمیلہ پراچہ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ فلسطینی شہریوں کا قتل عام انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی کم از کم تعداد 60 ہزار 34 ہو گئی ہے شہدا میں بچے، خواتین، بزرگ افراد بھی شامل ہیں جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 45 ہزار 870 افراد زخمی بھی ہوئے اسرائیلی فوج کی جارحیت کا بڑا نشانہ براہ راست عام شہری بن رہے ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے جمیلہ پراچہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور طبی تنظیموں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرکے اسرائیلی حملوں کو رکوائیں، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غزہ تک انسانی و طبی امداد کی ترسیل بحال کریں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت اور مسلمانوں پر فرض ہے۔



