اہم خبریںخیبرپختون خواہ

فلسطینی مسلمانوں کا جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔حناء رحمان

فلسطینی مسلمانوں کا جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔حناء رحمان

عالم اسلام کی فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام و نسل کشی پر خاموشی افسوسناک ہے۔انفارمیشن سیکرٹری مالاکنڈ ڈویژن

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری مالاکنڈ ڈویژن حناء رحمان نے کہا کہ اسرائیل اور صیہونی ریاست فلسطینی مسلمانوں کا جاری بے گناہ قتل عام بند کریں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے جس پر عالم اسلام اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری مالاکنڈ ڈویژن حناء رحمان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہمیشہ کھڑے رہینگے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You