اہم خبریںخیبرپختون خواہ

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور معصوم نہتے شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت۔صفدر خان

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور معصوم نہتے شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت۔صفدر خان باغی

نام نہاد اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہیں۔ صوبائی رہنما خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی رہنما خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور معصوم نہتے شہریوں پر بمباری کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے کربلا سج چکا ہے.اور باقی تمام مسلم ممالک جو اسرائیلی صہیونی یہودیوں کی حمایت کی وجہ سے خاموش ہیں۔ان اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مثال میدان کربلا کے وقت کوفہ میں ان کوفیوں کی طرح ہے جو کربلا میں یزید نے ظلم بربریت کا میدان گرم کر رکھا تھا آج ٹھیک اسی طرح یہ نام نہاد اسلامی ممالک کے عیاش مردے حکمران خاموش رہ کر صرف تماشہ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران یہ نا سمجھیں کہ اسلام ہر وقت امن کا درس دیتا ہے۔بلکہ جب کفار مسلم سرزمین پر قابض ہو جائیں۔تو مسلمانوں پر جہاد کرنا فرض اور واجب ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ جھانسے میں رکھا گیا کہ اسرائیل دنیا کی 70٪ دولت کا مالک ہے،اسکے ہتھیار، ٹیکنالوجی اور جاسوسی کے آلات دنیا کے جدید ترین ہیں۔ اسکا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے۔حماس نے دنیا کی یہ غلط فہمی بھی دور کردی ہے۔سب سے طاقتور اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ابتک 2000 سے زاہد افراد شہید جن میں معصوم بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بچے خواتین بوڑھے زخمی ہو چکے ہیں تقریبا ساڑھے تین لاکھ فلسطینی غزہ پٹی پر بے یارو مددگار بھوکے پیاسے پانی کی ایک ایک بوند کے کیلئے ترس رہے۔خوراک کی عدم دستیابی کے باعث بھوک و افلاس کے باعث بے شمار فلسطینی لقمہ اجل کو چکے ہیں۔جبکہ یونیٹیڈنشین کے 12 رضا کار اور کئی صحافی بھی اسرائیلی جارحیت بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی جنگی قوانین کو نظر انداز کرکے معصوم فلسطینیوں شہریوں پر ہوائی حملہ بمباری کر رہا ہے۔صوبائی رہنما خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام عالم کے بڑے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں واحد اسلامی ملک پاکستان ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھلا کر بین الاقوامی سطح پر مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے مابین جاری جنگ میں سیز فائر کے لئے دفتر خارجہ کی اسلام آباد کی خاوروں اور بیانیہ خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے دل دھڑکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اور بالخصوص حکومت پاکستان کی پوری ہمدردی اور حمایت اپنے فلسطینی بھائیوں ماووں بہنوں بزرگوں کے ساتھ جاری رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You