انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزرات صحت

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں جاری اسرئیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، جن میں زیادہ تر مائیں شامل ہوتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You