غزہ کے انتظامات ہماری مرضی کے بغیر نہیں!* *ہم نے کبھی ہتھیار ڈالنے پر رضامندی نہیں دی، حماس رہنما

*غزہ کے انتظامات ہماری مرضی کے بغیر نہیں!*
*ہم نے کبھی ہتھیار ڈالنے پر رضامندی نہیں دی، حماس رہنما کا امریکہ کو کھلا جواب*
*غزہ پر کنٹرول کی امریکی کوششیں: حماس نے اپنا اختیار برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) غزہ پر کنٹرول کی امریکی کوششیں ناکام رہیگی، حماس نے اپنا اختیار برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے یہ بات قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گزشتہ روز کہی۔ یہ انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے دو دن بعد ہوا جس میں انہوں نے حماس پر زور دیا تھا کہ وہ اس کے عہد کی تکمیل کرے جسے ٹرمپ نے "ہتھیار ڈالنے کا وعدہ” قرار دیا تھا۔ ابو مرزوق نے کہا: "حماس نے کسی بھی شکل میں اپنے ہتھیار سونپنے پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔ حماس نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایک فریم ورک منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ ہتھیار سونپنے کا معاملہ سرے سے زیر بحث ہی نہیں آیا۔” انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ غزہ پٹی میں کیے جانے والے تمام منصوبہ بند انتظامات حماس کی رضامندی سے ہی ہونے چاہئیں.



