انٹرنیشنل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 فلسطینی شہید، حماس کا بھی متعدد اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 فلسطینی شہید، حماس کا بھی متعدد اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ۔

اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں کئی دھماکے کیے اور گزشتہ روز صبح سے جاری حملوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، مغوی رہا ہوئے اور نہ حماس کی مزاحمت ختم ہوسکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You