انٹرنیشنل

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پرامید ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You