انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ امن مشن میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔صدر آذربائیجان

غزہ امن مشن میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔صدر آذربائیجان

میں آذربائیجان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی میں شرکت پر غور نہیں کر رہا۔الہام علیوف

آذربائیجان(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر بشمول غزہ کسی بھی امن مشن میں فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔صدر علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان نے غزہ میں مجوزہ امن فورس یعنی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کے حوالے سے سوالات کی ایک فہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔یہ بات انہوں نے آذربائیجانی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 20 سے زائد سوالات پر مشتمل ایک سوال نامہ تیار کر کے امریکی حکام کو دیا، تاہم امن فورس میں شرکت کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، میں آذربائیجان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی میں شرکت پر غور نہیں کر رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں آذربائیجان کی حکومت کے ذرائع نے کہا تھا کہ جب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی مکمل طور پر بند نہیں ہوتی، آذربائیجان ایسی کسی کارروائی کے لیے فوج فراہم نہیں کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You