
عید کے فوری بعدالیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کیے جائینگے۔شرجیل میمن
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کیلئے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کیے جائیں گے، خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا دسورا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لیے مفت شٹل سروس بھی شروع کی جائے گی۔ کراچی کے عوام کے لیے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔میرپور خاص میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لیے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔



