اہم خبریںخیبرپختون خواہ

عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ۔

یہ فیصلہ سکیورٹی خد شات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔پولیس

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عید الاضحیٰ اور ماہ محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس چیف قاسم علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی  اٹھائیں جائیں گے۔سٹی پولیس آفیسر  نے مزید کہا کہ  عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے  پر امن انعقاد کو  یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You