سندھ

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے سید جواد مظفر

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے سید جواد مظفر

سرکاری قیمت سے زیادہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف جرمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کی زیرصدارت پرائس چیکنگ اور رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

( اسٹاف رپورٹ ) عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کی زیر صدارت پرائس چیکنگ اور رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ان کا کہنا تھا سرکاری قیمتوں سے زیادہ اشیاء خوردونش فروخت کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون زاہد جونیجو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید عون عباس شاہ چاروں اسسٹنٹ کمشنرز اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق اسسٹنٹ کمشنر لانڈی مدیحہ ناریجو اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سائرہ امجد اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی عبدالحنان بھٹو چاروں مختیار کار اور دیگر افسران شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر نے تمام افسران کو پابند کیا کہ وہ روزآنہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کریں اور عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کروائیں ان کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروش عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، جو بھی سرکاری قیمت سے زیادہ قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرے اسکے خلاف جرمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری اولین ترجعات میں شامل ہیں، انھوں نے عوام سے بھی گزارش کی کہ وہ پرائس لسٹ چیک کر کہ اپنی خریداری کو یقینی بنائیں اور سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر ایشیا خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف اپنے اپنے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنرز کے افس میں شکایات درج کروائیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You