عوام اقتدار میں رھنے والوں سے سوال کرتی ھے

عوام اقتدار میں رھنے والوں سے سوال کرتی ھے؟؟
میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ سے عوام کے کئی طبقے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محب الوطن میری وساطت سے ریاستِ پاکستان میں اقتدار کا مزا لوٹنے والے اور بار بار باری لینے والوں سے پاکستانی عوام پوچھتی ھے کہ اگر آپ حقیقی معنوں میں خود کو پاکستان کے خدمتگار اور جمہوریت کے پاسبان سمجھتے ہیں تو آپ جو کچھ نہ تھے اب کیا سے کیا ھیں ثبوت یہی کافی ہیں کہ اقتدار میں رہ رہ کر آپ کی دولت کے انباروں میں لامتناہی اضافہ پوری دنیا نے دیکھا ھے آپ لاکھ انکار کرلیں لیکن زمینی حقائق جھوٹ نہیں بولتے۔ آپ بے شمار ججز منتخب نمائندگان کمزور ہاریوں کسانوں ملازمینوں اور کارکنوں پر دباؤ ڈال کر اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں مگر کبھی بھی ریاستِ پاکستان کی آزادی خود مختاری پر توجہ نہیں دیتے۔ پی پی پی , پی ایل ایم این , اے این پی , ایم کیو ایم ایل , ایم کیو ایم پ, پی ٹی آئی , جے یو آئی ف , پی ایل ایم ق , پی ایل ایم ف , اے این پی, بی ایل این , اے ایم ایل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں وغیرہ آپ سب اس ملک میں اقتدار کے مزے لیتی رہی ہیں۔ آج جبکہ ملک آپ سب کی وجہ سے اس حالت کو پہنچ گیا ھے تو آپ ایک بار پھر اسی قصائی کے پاس پہنچ گئے جو اسے ذبح کرنے پر تلا ھے۔ آپ سب سیاسی جماعت میں ذرہ برابر شرم و حیا اور رتی برابر حب الوطنی باقی ھو تو خدارا اپنے اپنے سیاسی پلیٹ فارم سے کھربوں ڈالر چندہ جمع کرکے قومی خذانے میں جمع کرادیں یہی آپ کی حب الوطنی اور عوام دوستی کا ثبوت ھوگا بصورت آپ نے ایسا نہیں کیا اور اسی قصائی امریکہ کے خنجر اور بغدے ورلڈ بینک اور ایشیائی بینک کے سامنے لیٹا نہ دینا ایک خوددار, باحیا, باوقار سیاسی رہنما ھونے کا اعزاز دینا۔ پاکستانی عوام اچھی طرح جانتی ہیں کہ یہ پھیلے ھوئے آپ کے کاروبار ھمارے ہی ٹیکس سے جمع کیئے گئے قومی خذانے تھے جس پر آپ سب نے ڈاکے ڈالے توبہ و استغفار کا طریقہ یہی ھے کہ لوٹی ھوئی دولت واپس جمع کرادیں اور پاکستان کو دیوالیہ ھونے سے بچالیں جان لیجئے کہ ریاست سے غداری کرنے والوں کی نسلوں کو الله نے نیست و نابود کردیا تھا کیونکہ ایک سازشیں آپ کرتے ہیں اور الله بہترین حکمت و دانائی سے منافقوں جھوٹوں کاذبوں کی تمام چالاکیوں سازشوں کو ناکام و نامراد کردیتا ھے میری دعا ھے الله پاکستان کو بیرونی و اندرونی سازشوں اور غداروں سے محفوظ فرمائے پاکستان تو ہمیشہ قائم رہیگا انشاءالله لیکن پاکستان اور ریاستِ پاکستان کے خلاف سہولت کار غدار منافق نہیں رہیں گے آمین
یا رب العالمین۔ پاکستان زندہ باد, قائداعظم پائندہ باد۔۔۔۔!!



