پنجاب

عوامی خوشحالی کا سفر باتوں سے نہیں عملی اقدامات اٹھانے سے شروع ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

عوامی خوشحالی کا سفر باتوں سے نہیں عملی اقدامات اٹھانے سے شروع ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

افراط زر اگر 6.9 فیصد پر آگئی ہے تو اس کے ثمرات سے عام آدمی کو کیوں محروم رکھا جا رہا ہے:چیئرمین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:گفتگو
جب تک عوام کو درپیش معاشی مسائل کم نہیں ہوں گے تب تک معاشی بہتری کے حکومتی دعوے پورے نہیں ہوں گے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دینا ہوگی،افراط زر اگر 6.9 فیصد پر آگئی ہے تواس کے ثمرات سے عام آدمی کوکیوں محروم رکھا جارہا ہے،حکومتی کمزوری اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود نہ صرف قوم مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہے بلکہ کاروبار طبقہ بھی خرابی حالات کا رونا رو رہا ہے،جب تک عوام کو درپیش معاشی مسائل کم نہیں ہوں گے تب معاشی بہتری کے حکومتی دعوے اور وعدے بھی پورے نہیں ہوپائیں گے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ ہوا میں تیر چلانے کی بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھے اور قوم کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار معیشت کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرے کیونکہ ان میں اضافے کا ڈائر یکٹ اثر عوام اور ان کے زیر استعال چیزوں پرپڑتا ہے اور وہ قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عام آدمی کی خوشحالی کا سفر زبانی کلامی باتوں اور دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے سے شروع ہوگا اور اس کے لیے حکومت کو اپنے شاہانہ اخراجات میں بھی کمی لانا ہوگی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
02-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You