کالم/مضامین

عنوان: پینشنرز، بجٹ اور شہباز شریف و آصف علی ذرداری کی توجہ مطلوب

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پینشنرز، بجٹ اور شہباز شریف و آصف علی ذرداری کی توجہ مطلوب۔۔۔۔!!*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

مئی 2024 میں چند روز رہ گئے ھیں اس ماہ ہر سال کی طرح امسال بھی بجٹ 2024-2025 کیلئے تیاریوں کا عمل شروع ھوچکا ھے، کئی پرانے معاملات پر نظرثانی کی جارہی ھے اور کئی نئے معاملات شامل کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب عوام کے کندھے پر بوجھ ڈالتے ھوئے آئی ایم ایف سے بقیہ اقساط بھی وصول کرلی گئیں ھیں۔ عوام تاحال منتظر ھے کہ اسے انکے عوامل سے کچھ زیرے کے ہی مترادف فائدہ پہنچ سکے لیکن ابتک سوائے ہوشربا مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ اور بیروزگاری کے کچھ نہیں ملا اور تو اور پیٹرول و پیٹرولیم مصنوعات کے مسلسل اضافے نے ایک جانب کاروباری سرگرمیاں ٹھپ کردی ھیں تو دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے کرایوں نے زندگی کو بریک لگادیا ھے۔ صاحب روزگار تو کسی نہ کسی طرح جائز و ناجائز طریقہ سے زندگی کی گاڑی کو کھینچ رھا ھے مگر پینشنرز کا طبقہ کیلئے جینے کی کوئی راہ نہ چھوڑی یاد رھے کہ پینشنرز کی عمریں ساٹھ سال سے زائد ھوتی ھے اس وطن عزیز پاکستان میں مہنگائی کیساتھ ساتھ کوئی ایک شے خالص اپنی صورت میں دستیاب نہیں اگر ھے بھی تو وہ اس قدر کہ عام آدمی اور پینشنرز کے استطاعت میں نہیں، جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ دونوں عمریں اس حصے میں پہنچ چکی ھیں کہ جہاں سے زندگی کا خاتمہ واضع نظر آتا ھے اور یہ یقینی بات ھے کہ آئندہ آپکی صحت ان منصبوں پر فائز رہنے کے قابل نہ ہوں چلتا چلتا وقت ھے اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ دونوں سے ایک اور آخری موقع دیا ھے کہ اپنی عاقبت سنوار لیں پھر بعد موت آپ کہہ نہ سکیں گے کہ کسی نے بیدار نہیں کیا۔ جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ دونوں مجھ ادنیٰ سے صحافی جاوید صدیقی کی بات مان لیں تاکہ ذریعہ نجات کا ایک سہرا مل سکے اور دربار الہیٰ سبحان تعالیٰ اور دربار اقدس حضور اکرم ﷺ میں کہہ سکیں کہ "اے باری تعالیٰ اور رسول خدا ﷺ ھم نے تیری عنایت و رحم سے اپنی عوام کیلئے آسانی بہم پہنچائی تھیں جو خالصتاً تیری رضا اور خوشنودگی کیلئے تھیں اور ھم نے بلخصوص اور خاص کر پینشنرز جسکا سہارا ہی صرف پینشن پر ھوتا تھا اسکی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا تاکہ وہ کچھ آنسو پونچھ سکیں اس بابت ھم نے اپنی عیش و تعوش میں کمی انکی سہولت کے خاطر کیں اب تو اس نیکی کے صدقہ ھماری بخشش فرمادے” آمین۔جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ دونوں اور آپ کے رفقاء اچھی طرح جانتے ھیں کہ عوام کو یہ علم ہی نہیں کہ ھمارے صدر اور وزیراعظم سمیت ایک ذرائع کے مطابق وفاق و صوبائی سطح پر نوکر شاہی طبقہ اور اشرفیہ بشمول وزراء و مشیران موذی امراض میں مبتلا ھیں اور یہ سب کے سب اپنے علاج کیلئے قومی خذانے کا جس قدر بے دریغ استعمال کرتے ھیں اگر ان سے یہ سہولیات چھین لی جائیں تو پاکستان کو قرض کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی کیونکہ آپ دونوں اچھی طرح واقف ھیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر دولت ہر نعمت موجود ھے مگر نہیں تو سچ اور ایمان نہیں۔ جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب ہر سال قبل از بجٹ میں بحیثیت ایک صحافی، رپورٹر اور کالمکار آپکے اور آپکے بیٹے بلاول بھٹو اور آپکے وزیراعلیٰ سندھ کو بآور کراتا چلا آرھا ھوں کہ سندھ بھر کے پینشنرز مسلسل اذیت، پریشانی اور تکالیف سے دوچار رہتے ھیں کیونکہ کسی نہ کسی بہانے سے آپ کے صوبے میں پینشنرز کیساتھ قطعی سہولیات اور رحم نہیں کیا جاتا اگر سندھ کے بجٹ کا مطالعہ کیا جائے تو پہلی بار پینشنرز کے پینشن میں 50 فیصد آپ کے ہی دور میں آپ نے ہی کیا تھا جب آپ پہلی بار صدر منتخب ھوئے تھے اور وزیراعظم آپ ہی کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور موجودہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے، جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب ممکن ھے آپ دونوں کو بیدار کرنے کیلئے احساس انسانیت جگانے کیلئے اور رحم دلی و خوف خدا پیدا کرنے کیلئے سخت الفاظ کا استعمال رہا ھو لیکن کیا کریں کہ جب بندہ اپنے رب کی جانب اور اس کے احکامات کو بری طرح رد کرتا ھے تو ایک صحافی رپورٹر لکھاری پر جس قدر گراں گزرتا ھے وہ اس کے الفاظ بیان کرتے ھیں۔ صحافی اگر اپنے منصب سے انصاف کریگا تو اسے اپنے الفاظ پر قطعی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا کیونکہ سچ اللہ اور اسکے حبیب کی جانب سے عطا کردہ نعمت ھے جبکہ جھوٹ ابلیس و شیطان کا مرغوب غذا۔ جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ دونوں کی پیش خدمت اپنی تحریر اس امید پر پیش کردی ھے کہ اللہ سبحان تعالیٰ آپ دونوں کے دل میں ایمان کا نور منور کردے کیونکہ آپ دونوں امت محمدی ﷺ ہیں اور مسلمان بھی۔ بیشک اللہ بڑے سے بڑے گناہگار کو معاف کرنے والا ھے لیکن وہ گناہ سے طاعب ھوکر سچی توبہ کرلے، اللہ تبارک تعالیٰ نقطہ نواز بھی ھے وہ معمولی معمولی نیکیوں پر معاف کرنے والا ھے۔ جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ کو یقین دلاتا ھوں کہ ہر سال پینشنرز اور ان کے نمائندگان سے ملاقات ھوتی ھے اور خود بھی ان کے حالات کا مشاہدہ و جائزہ لیتا ھوں تو ان سفید پوش عزت نفس رکھنے والوں کی حالت پر خون کے آنسو بہتے ھیں۔ آپ سمیت پاکستان بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سوائے بھکاریوں گداگروں مکاروں اور مافیاء کو تقویت کے علاوہ کوئی مثبت عمل نہیں کیا اس وجہ سے مسلسل بیس سے تیس سالوں سے سفید پوش عزت نفس رکھنے والے آپ حکمرانوں اور ریاستی اختیاروں کی ناقص پالیسیوں کے سبب یہ طبقہ شدید ترین متاثر ھے یاد رھے کہ گداگری مافیاء اور بھکاریوں کو حقدار کے حقوق دیں گے صرف اپنی سیاست کی چمک کیلئے تو اس کے منفی اثرات دور تک بھگتیں گے۔ جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ دونوں حکمرانوں کی جانب سے انتہائی کم درجہ پینشنرز کے پینشن میں اضافہ کے سبب اور روز بروز ہوشربا اضافہ کا سامنے کرنے سے معزور ھوچکے ھیں، اب وقت ضرورت ھے کہ پاکستان بھر کے تمام پینشنرز بشمول ای او بی آئی کے پینشنرز کے پینشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ ناگزیر ھوچکا ھے یہاں آپ دونوں کے علم میں لانا چاہتا ھوں کہ مکمل تحقیق و مشاہدے اور بیشمار انٹرویوز اور انکے گھریلو حالات کے بعد بتانا چاہتا ھوں کہ جب ریاستی خدمات کو پورا کرنے کے بعد سبکدوش ھوتا ھے تو وہ بچوں کی تعلیم کے خرچ کے قرض ، شادی بیاہ کے قرض اور مکان کی تعمیر کے قرض میں تمام کی تمام جی پی فنڈ، گریجیویٹی فنڈ اور انکیشمنٹ فنڈز سے حاصل ھونے والی رقم کو قرض کی مد میں ادائیگی پر پورا ھوجاتا رھا ھے لیکن موجودہ دور کی مہنگائی ان پینشنرز کو قرض سے نکلنے نہیں دے رھا ھے۔ اس بابت
جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب اس پینشنرز طبقہ پر خاص توجہ کی ضرورت ھے خدا کی قسم!! اس عمل کو معمولی مت سمجھئے گا کیونکہ یہ سفید پوش عزت نفس طبقہ کی آہ بھی بہت بڑی ھوتی ھے اور دعا بھی کیونکہ یہ طبقہ کسی انسان کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ دربار الہیٰ ﷻ اور دربار اقدس ﷺ میں اپنے غم کی داستاں بیان کرتا ھے جو براہ راست سنا بھی جاتا ھے اور قبول بھی۔ اللہ تبارک تعالیٰ اور رسول خدا ﷺ کے دربار اقدس میں آپ دونوں کی حاضری بار بار رھی ھے آپ کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کا واسطہ دیتا ھوں کہ اس سال بجٹ 2024-2025 میں ملک بھر کے تمام پینشرز کے پینشن میں 100 فیصد اضافہ کرکے سفید پوش عزت نفس طبقہ کی دعائیں سمیٹ لیں، دعا ھے کہ اللہ باعمل نیک ایماندار و دیانتدار اس وطن عزیز پاکستان میں حکمران نافذ کرتا رھے آمین یا رب العالمین۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You