کالم/مضامین

*عنوان: پاکستانی اور ایک امت بنے رھو ۔۔۔!!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستانی اور ایک امت بنے رھو ۔۔۔!!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

انسان بیشک ناشکرا اور بے صبرا ھے اگر قرآن کی اس آیت کے مفہوم کو ھم پاکستانی خود پر تجزیہ کریں تو یقیناً ہر ایک بول اٹھے گا کہ یہ آیت مجھ پر پوری کی پوری اترتی ھے کیونکہ اللہ نے ہمیں ایک جانب آزادی کی نعمت سے نوازا تو دوسری جانب ہمیں ایسا ملک عطا کیا کہ جس میں قدرت کے ہر رنگ پائے جاتے ہیں جغرافیائی، معاشرتی و معاشی، اقتصادی و فنی، کاروباری و تجارتی، کھیل کود، صحت و تندرستی، ذہانت و فطانت، قابلیت و اہلیت گوکہ ہر لحاظ اور ہر پہلوؤں سے دنیا بھر کی ریاستوں و ممالک میں خاص امتیاز دیا گیا ھے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے معدنیات و دیگر ذخائر اور وسائل سے بھی مالا مال کیا۔ ھم عالم اسلام کی واحد ریاست و ملک ہیں جسے دنیا کی انتہائی طاقتور ترین ایٹمی صلاحیت بھی حاصل ھے اور ھم ایٹمی بھرپور طاقت سے مستفید ہیں۔ یہی سبب ھے کہ دنیا بھر کی سپر پاور طاقتیں بھی ہماری ریاست و ملک سے گھبراتی اور احتیاط برتی ہیں۔ بس ھم میں ہی من حیث القوم ایمان و اتحاد و اتفاق کی کمی سے دوچار ہیں اگر ھم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی حقیقت کو جانتے، دیکھتے اور سمجھتے ہیں تو ان سے کروڑوں درجہ بہتر اور بہترین زندگی گزار رھے ھیں جو اس ملک اور ریاست پاکستان کو مفلوج کرنے سے باز نہیں آرھے ان سب کا خاتمہ ناگزیر ھوچکا ھے انکا خاتمہ عوام اپنی افواج پاکستان کیساتھ ہی کرسکتی ھے۔ اپنے معزز قارئین کو بتاتا چلوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ غریب انڈیا میں پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ ان پڑھ انڈیا میں پائے جاتےہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ بے روزگار انڈیا میں پائے جاتےہیں۔ انڈیا میں کم از کم دو کروڑ لوگ چوہے اور دیگر نجس جانور کھاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ شراب نوشی اور جسم فروشی انڈیا میں ہوتی ہے۔ انڈیا کی ستر فیصد آبادی کے پاس بیت الخلا کی سہولت موجود ہی نہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی اعضاء انڈین فروخت کرتے ہیں۔ انڈیا دنیا کا واحد ملک ہے کہ گاؤں کے باہر اشتہار لگا ہوتا ہے کہ اس گاؤں میں ہر بندے کا گردہ برائے فروخت ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ فٹ پاتھ پر سونے والے بھی بھارتی ہیں۔ جہاں فٹ پاتھوں پر پورے کے پورے خاندان بستے ہیں۔ غربت کے ہاتھوں دنیا میں سب سے زیادہ خود کشیاں انڈیا میں ہی ہوتی ہیں۔ بھارت پر پانچ سو ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ ہے۔ انڈیا کے پاس تین سو ستاتر ارب ڈالر کے ذر مبادلہ کے ذخائر ہیں جو اسکے اپنے نہیں بلکہ آٹھ فیصد کی شرح سود پر جمع بینکوں سے لی گئی رقوم ہیں۔ بھارتی معیشت ہوا میں کھڑی ہے۔ بھارت کے انتیس میں سے بائیس صوبے آزادی مانگ رہے ہیں۔ کم از کم سو پرائیویٹ افواج بھارتی حکومت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ انڈیا کے کم از کم چالیس فیصد حصے پر انڈیا حکومت کی رٹ تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ بھارت کے مختلف صوبوں میں پاکستانی جھنڈے لہرانا معمول ہے۔ دنیا میں پڑوسیوں کیساتھ سب سے زیادہ سیز فائر کرنے والا ملک بھارت ہی ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کس قدر برا اور بدترین پڑوسی ہے۔ کارگل جنگ کی وجہ سے انڈیا کے این اے بتیس طیارے گراؤنڈ ہوچکے ہیں جنکی اپ گریڈینش کیلئے یوکرین سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ کارگل جنگ میں انکی دو سو انتہائی مہنگی اسٹیٹ آف دی آرٹ بوفرز توپیں تباہ ہوچکی ہیں اور دو آرمڈ ڈویژن ناکارہ ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز بھارت میں پھیل رہا ہے۔ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایڈز کے مریضوں کی باقاعدہ ٹرین چلتی ہے۔ بھارت کے اسی فیصد پل سو سال سے زیادہ پرانے جو خستہ حالی کا شکار ہیں۔ بھارت میں بچیوں کو ماؤں کے پیٹ میں قتل کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے کچھ لوگ پاکستانی حقائق سے ناآشنا روتے رہتے ہیں کہ انڈیا ہم سے آگے نکل گیا، "ہم انڈیا سے کیوں الگ ہوئے۔” انڈیا میں جو مسجدوں میں حملے ہوتے ہیں وہ الگ لمبی داستان ہیں۔ بھارت میں اقلیت غیر محفوظ اور عدم تحفظ کا شکار ھے بھارت میں آئے روز انتہا پسند جماعتوں کے احکامات پر مسلمانوں کی گردنیں کاٹی جاتی ہیں۔ وہ کسی کو نظر نہیں آتی۔ ہمیں پاکستان کی قدر اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہئے۔ اپنی اصلاح کرکے اپنے پیارے وطن سے عصبیت لسانیت تعصب مسلکیت کا مکمل جڑ سے خاتمہ کرکے ایک قوم اور ایک امت بنکر جینا مرنا چاہئے یہی عمل آج سے چالیس سال قبل دیکھا جاتا تھا جو ہمارے آباؤاجداد بہترین معاشرہ بہترین ماحول بنائے رکھتے تھے ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم اور ھماری نسلیں اپنے آباؤاجداد کے سنہرے اصولوں قوائد و ضوابط کو اپنے زندگی کا حصہ بنالیں جس میں ایثار و قربانی محبت یگانگت سچ اور ایمان چھایا رہتا تھا اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کو اندرون و بیرون دشمنان سے محفوظ کردے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You