عنوان: وزیر بلدیات کے ساتھ اجلاس کا فولو اپ

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: وزیر بلدیات کے ساتھ اجلاس کا فولو اپ
کراچی پریس کلب کے ممبران کے مسائل اور دیگر مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم سے گوں نہ گوں کوششیں ہمیشہ جاری رہی ہیں یہ الگ بات ہے کہ تنظیموں کے فاصلے کے سبب کچھ امور تاخیر کا شکار رہے یہاں یہ بتاتا چلوں کہ صحافیوں کے تمام تنظیموں کا مقصد صحافیوں کے مسائل کا تدارک کرنا اور ان کی مشکلات میں ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ باہمی رابطہ کی کمی کے باعث کئی ڈاؤن سائزنگ سے متاثرین کیلئے ایک اور جامع متحد ہوکر کاروائی نہ کرسکے جس کی وجہ سے وہ آج بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ہماری تمام تنظیموں کو چاہئے کہ اس بابت ایک جانب سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان صاحب سے اس معاملات کو حل کرنے کیلئے لازم احکامات جاری کروانے کی بھرپور کوشش کریں کہ جس جس چینلز نے بے دخل کیا ھے وہ فارخ جاب سے ابتک کا مشاہرہ ادا کریں اور پروموٹ بھی۔ اگر میڈیا مالکان نہ مانیں تو ان کی دولت کا آڈٹ کرنے کی گزارشات پیش کریں کہ اگر تنخواہ دینے کی طاقت نہیں رکھتے تھے تو نئے سے نئے کاروبار پروجیکٹ کس طرح لاؤنچ کیئے گئے۔ جبتک میڈیا مالکان احتساب اور آڈٹ کے نیچے نہیں آئیں گے یہ ملازمین پر بہمانہ ظلم کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ایک اچھی خبر اور بہترین کاوش کہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، اسلم خان، حماد حسین اور خلیل ناصر کا ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو کے ہمراہ ہاکس بے بلاک تھری، بلاک ٹو اور مجوزہ بلاک اڑسٹھ کا دورہ کیا۔ وفد نے دورے کے دوران بلاک تھری میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ بلاک تھری میں سیوریج اور پانی کی سپلائی کے پائپ ڈالنے کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کام کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بلاک تھری میں گھروں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت شہر میں ہاکس بے اسکیم ایک بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری سمیت ڈی جی ایل ڈے اے نے بلاک تھری میں نو تعمیر شدہ رابعہ رحمٰن مسجد کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے بعد ازاں متاثرین بلاک ٹو کیلئے مجوزہ نئی جگہ بلاک اڑسٹھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو نے بتایا کہ متبادل جگہ کی منظوری کیلئے گورننگ باڈی کا اجلاس پندرہ اکتوبر کو بلانے کیلئے لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں اور اسکے بعد ٹینٹیو پچیس سے اٹھائس اکتوبر کے درمیان قرعہ اندازی کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی متبادل جگہ ساتھ ہی تین سو ایکڑ پرسول سرونٹ سوسائٹی تعمیر کی جارہی جہاں پر تمام صوبائی سیکریٹریوں کو پانچ سو گز کے پلاٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔ اسیلئے بلاک اڑسٹھ کی جگہ پرائم لوکیشن ہے۔ اس موقع کر ڈی جی ایل ڈی اے نے شجر کاری کیلئے پانی کا ٹینکر بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔معزز قارئین!! موجودہ کراچی پریس کلب کے عہدیداران نئے ممبران کی پلاٹ کی تقسیم کیلئے زمین کے حصول کیلئے ڈرافٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ھے جو انشاءالله اکتوبر میں وزیر بلدیات کو پیش کردی جائے گی تاکہ وزیر بلدیات اس درخواست کو وزیراعلیٰ سندھ کو مسودہ کی صورت میں روانہ کردیں گے۔ کراچی پریس کلب کے تمام ممبران نے موجودہ باڈی کو خراج تحسین پہنچاتے ہوئے خوب سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ اسی متحرک انداز کو مستقبل میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی



