عنوان : میرے سپہ سالاروں تمہارا مقام عظیم ھے ۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان : میرے سپہ سالاروں تمہارا مقام عظیم ھے ۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی

ھم سب مسلمان ھے ہمیں فخر ھے کہ اللہ اور اس کے حبیب محمد ﷺ نے ہمیں زمین پر آزاد ریاست کا خطہ عطا کیا بیشک دین محمدی ﷺ کے نزول اور فروغ کیلئے حکم خداوندی آیا کہ اپنی بقا و سلامتی کیلئے شیطانی ابلیسی قوتوں سے مقابلہ کرو قرآن پاک احادیث اور اسلامی تواریخ پھیلی ھوئی ھیں کہ اللہ کے دین کیلئے سب سے پہلے سپہ سالار خود رسول پاک ﷺ تھے آپ نے کفار و مشرکین یہود و نصریٰ اور منافقین کے خلاف جہاد کئے جن میں آپ خود سپہ سالاری کے منصب پر رھے انہیں تاریخ غزوات کے نام سے یاد کرتی ھے اور جن میں آپ نے صحابہ کرام کو سپہ سالاری بخشی انہیں جنگ کہتے ھیں غزوات اور جنگوں کو جہاد کے نام سے پکارا گیا ھے۔ یاد رھے کفر شرک بداخلاقی بدکرداری لاقانونیت اور بدترین نظام زندگی ھوگئی تھی اور جہالیت آسمانوں کو چھورہی تھی طاقتور ظالم و جابر بنا ھوا تھا تو ایسے بدترین دور میں اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے محبوب آخری نبی و پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ نے دین مکمل کیا اور دنیا سے پردہ فرماگئے،
آپ ﷺ نے اپنے زمانے میں سرکش نافرمان کفار و مشرکین یہود و نصاریٰ اور منافقین کے خلاف جہاد کیا اور آپ ﷺ نے خود سپہ سالاری کے فرائض غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ احزاب، غزوہ بنی مصطلق، غزوہ خیبر، غزوہ حنین، غزوہ طائف اور غزوہ تبوک میں سرانجام دیئے۔ یقیناً آپ سپہ سالاروں کو یاد ھے کہ جب جب اسلام اور مسلم ریاستوں میں سرکش نافرمانوں نے سراٹھایا اور ریاست کی تباہی کا سبب بنے انہیں غدار اور منافقت پر سر قلم کیا گیا اور ان کی بدبودار عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے انکی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ھوئے انکے منصوبے خاک میں ملادیئے۔ تاریخ یہ بھی بتاتی ھے کہ ہمیشہ ہر دور میں اسلامی ریاستوں میں غدار سہولتکار اور منافقین پیدا ھوتے رھے ھیں اور یہی صورتحال پاکستان کیساتھ بھی رہی ھے۔ ان اٹھہتر سالوں میں ریاست پاکستان کو تباہ و برباد نیست و نابود اور تنزلی پر پہنچانے کیلئے مختلف چہروں اولادوں اور سیاسی مداریوں نے بدترین کردار ادا کیا۔ آپ جانتے ھیں کہ ریاست پاکستان جب ایٹمی طاقت کا حامل ھوگیا اور دنیا کو کامیاب تجربہ کرکے اعلان کردیا تو پاکستان مخالف قوتوں کو برداشت نہ ھوا پہلے پہل انھوں نے خودساختہ ڈرامہ رچایا اور تمام کفار و مشرکین غیر مسلم قوتوں کو اکھٹا کیا اور نائن الیون کا ڈرامہ رچاکر کمزور مسلم ریاستوں کو تباہ کرڈالا پھر پاکستان کی طرف رخ کیا اور کئے بیٹھے ھیں۔ انہی قوتوں نے ریاست پاکستان میں اپنے ایجنڈوں کی بھرمار لگادی سب سے پہلے ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی طور پر دھیرے دھیرے کمزور اور تباہ کرنا شروع کردیا اس منصوبے میں ہر سیاسی و دینی جماعت شامل ھوگئی جن میں اکثریت ان منصوبوں سے واقف تھی اور ھے اور چند انجانے میں بیوقوف بن گئے۔ بات ابھی ختم نہیں ھوئی آپ سپہ سالاروں جن میں فور اسٹار جنرلز ھیں آپ اچھی طرح واقف ھیں کہ انہی بیغیرتوں نے جس قدر تہمت الزام اور جھوٹ آپ سپہ سالاروں پر باندھا وہ بھی ملک دشمنوں کا منصوبہ رہا۔ ھم عوام اچھی طرح جانتے ھیں کہ انھوں نے ھمارے عظیم ادارے پاک افواج میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کیں مگر شکر الحمد للہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ سپہ سالار یہ بھی جانتے ھیں کہ پاکستانی عوام بچے سے لیکر بوڑھے تک غریب و مسکین سے لیکر امیرترین تک ہر ایک دو دو روپے میں بھی ٹیکس ادا کررھے ھیں حتیٰ کہ کفن و دفن اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں بھی پھر ھم کیونکر دیوالیہ ھونگے۔ یہ تمام کے تمام سیاستدان و حکمران جھوٹے کاذب منافق اور بےضمیر و بے غیرت ھے انہیں اپنی قوم پر قطعی نہ رحم آتا ھے نہ ہی درد و احساس ھے۔ آپ سپہ سالار فور اسٹارز ھیں اور بیشتر کور کمانڈرز بھی۔ آپ سب عظمت کے مقام پر ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ھے کہ ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی کی پٹیشن اور درخواست جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی ھے اور ساتھ ساتھ آپ کو بھی ارسال کئے ھیں ان پر آپ سب فور اسٹارز جنرلز کی توجہ ریاست اور ملک و قوم کیلئے ناگزیر ھے۔ میرا ایمان ھے کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور خوشحالی قائداعظم محمد علی جناح ؓ کی وصیت میں ھے کیا ھے بہتر ھو کہ بابائے قوم کی وصیت کو پائے تکمیل پہنچایا جائے کیونکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؓ لیڈر تھے اسی سبب انہیں ملک و قوم کا احساس بھی تھا اور درد بھی آپ نے دوراندیشی اور وقت کی نزاکت کو بھانپتے ھوئے تحریری وصیت فرمادی تھی جس میں پاکستان کیلئے اسلامی صدارتی نظام مروج کیا تھا اور جمہوریت کو ناسور قرار دیا تھا۔ جسٹس عمر بندیال صاحب اس اہم ترین قومی فریضہ کو سننے کیلئے نہ وقت دے رھے ھیں اور نہ ہی توجہ اسی لئے آپ سمیت تمام فور اسٹار جنرلز کی توجہ مبزول کرانا چاہتے ھیں کیونکہ آپ مسلم دنیا کے عظیم سپہ سالار ھیں اور اپنا قومی و دینی فریضہ بااحسن انداز میں ادا کرنے والے ھیں۔ مانا کہ آپ سب عظیم سپہ سالاروں پر بھاری ذمہداریاں ہیں لیکن یہ وطن اور قوم آپ سے التجا کرتی ھے کہ اس سیاسی بھیڑیوں کے ظلم سے نجات دلادیں اور غیر ملکی آقاؤں کے دیئے گئے جمہوری نظام سے ہمیشہ ہمیشہ جان چھوڑا دیں۔ ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی ایک ذہین قابل ماہر جنگجو پاکستان کے بیٹے ھیں انہیں پاک فوج پر فخر اور ناز ھے یہ کئی محاذ کے غازی بھی ھیں، اس وطن کے بیٹے کی ماہرانہ صلاحیتوں سے پاکستان کی خوشحالی امن و امان ترقی لاسکتے ھیں آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آپ سب سپہ سالار ھمارے تاج ھیں اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے خوشحال بنائے ترقی و تمدنی میں خاص مقام عطا کردے آمین یا رب اللعالمین ۔۔۔۔۔!!




