کالم/مضامین

عنوان: مطمعین زندگی اور اطمینان بخش موت

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: مطمعین زندگی اور اطمینان بخش موت

الله سبحان تعالیٰ نے اپنے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر بیش بہا انعامات تحائف اور مواقع رکھنے ہیں گویا بخشش و مرتبات کی عطا کرنے کیلئے ذرائع کے انبار بچھا دیئے یہ سب نبی آخری الزماں محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم کا صدقہ اور بھیک ھے۔ سب سے بڑھ کر اس امت کو اپنے حبیب صلی الله علیہ وسلم کے ذریعےالہامی مقدس و معتبر کتاب المبین حق الیقین قرآن الحکیم و الفرقان المجید نازل کرکے کرشمہ خداوندی کا عظیم تحفہ عنایت فرمایا یہی وجہ ھیکہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے قرآن الحکیم کی روحانی و الہامی کشف کو آشکار کرکے امت کی بخشش کی راہ روشن کی۔ قرآن کلامِ خدا بھی ہے اور اسمِ اعظم بھی, قرآن حیات و ممات کے فیوض و برکات و درجات بلندی کا لامتناہی ذریعہ و اسباب بھی ھے۔ حقیقت تو یہ ھیکہ قرآن الحکیم کا ایک ایک حروف مطمعین زندگی اور اطمینان بخش موت کا سب سےزیادہ معتبر ذریعہ کیساتھ ساتھ حب الله اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسی قرآن سے حاصل ہوتا ہے۔ زندگی میں کوئی نا کوئی کامل با عمل اور سچا بابا ہونے چاہئیں جو راہ راست حیات کیلئے گاہے بگاہے نصیحت اور رہنمائی کرتے رہتے ہوں کیونکہ راہ عشق میں فنا ھونے والے بزرگ یعنی بابا ہی بہتر انداز میں رہنمائی کرسکتے ہیں حالیہ دنوں میں ایک آڈیو میرے واٹس اپ پر آئی تو بغور توجہ سے سنا تو میرا جسم و روح کانپ اٹھے اور خود کو انتہائی گناہوں کی زنجیروں میں قید محسوس کیا لیکن اس آڈیو میں گناہ کے مرض کے علاج کا نسخہ بھی بتایا گیا تھا جس سے امید کی کرن اور روح کو تازگی محسوس ہوئی سب سے پہلے اپنے معزز قارئین کو بتاتا چلوں کہ آڈیو میں جو سنا وہ یہ تھا ۔۔۔۔۔۔۔میرے ایک بابا جی ہیں میں ان کے پاس گیا میں نے کہا حضور مجھے بھی ڈر لگتا ھے پتا نہیں کب موت آجائے, خوف آتا ھے فرمانے لگے اچھا موت سے ڈرتے ھو میں نے کہا ہاں اب ڈر لگتا ھے عمر زیادہ ھو رہی ھے پہلے فِیل نہیں ہوتا تھا اب ڈر لگتا ھے توپوچھنے لگے اچھا تمہارے ابا کہاں ہیں میں نے کہا وہ تو چلے گئے نانا کہاں ہیں میں نے کہا وہ بھی وہاں چلے گئے نانی کہاں ھے وہ بھی چلی گئیں دادا کہاں ہیں وہ بھی چلے گئے دادی کہاں ہیں خالوکہاں ہیں چاچا کہاں ہیں میں نے کہا سب چلے گئے تایا کہاں ہیں میں نے سب چلے گئے کہنے لگے پھر ڈر کس بات کا بھائی تم بھی جاؤگے توانہی کے پاس جاؤگے جہاں سارے ہیں آدھے سے زیادہ خاندان تو وہاں ہیں اور جو تھوڑا بہت رہ جائے گا وہ بھی پیچھے ایک ایک کرکے آہی جائیگا تو ڈرنا کس بات کا ھے پھر فرمانے لگے یہ بتاؤ تمہارے بابا فرید رحمۃ الله علیہ کہاں ہیں خواجہ غریب نواز رحمۃ الله علیہ کہاں ہیں میں نے کہا وہ بھی وہیں ہیں پیران پیر دستگیر غوث الاعظم رحمۃ الله علیہ کہاں ہیں میں نے کہا وہ بھی وہیں پھر ڈر کس بات کا پھر ڈر کس بات کا کہنے لگے ایک نسخہ بتاؤں آپ کو میں نے کہا بتائیے!! انھوں نے ایک نسخہ دیا مجھے, وہ میں چاہتا ھوں آج آپکو بھی دے دوں اور اس پے عمل کرکے دیکھیں آپکو بہت لطف آئیگا عمل کریں گےفرمانے لگے بیٹا روز ان کو نا, جو چلے گئے ہیں دنیا سے روز ان کو ایک تحفہ پیش کردیا کرو میں نے کہا تحفہ کیسے کہنے لگے کوئی گفٹ بھیج دیا کرو گفٹ میں نے کہا گفٹ کونسا ٹی سی ایس بھیجوں کہاں سے بھیجوں کون لیکر جائیگا کہنے لگے نہی پتر روز فاتحہ پڑھ کر انہیں ایثال ثواب کردیا کرو ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ اور تین بار سورۃ اخلاص پڑھ کر کہو یا الله اس کا ثواب اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم تمام صحابہ کرام تمام اہل بیت اطہار جملہ مومن و مومنات مسلمین و مسلمات اور بلخصوص جو اپ کے والدین ہیں جو عزیز و اقربہ کے نام بھی شامل کرلیں بلخصوص اس کا ثواب ان تک پہنچے اب یہ روز ایثالِ ثواب کرتے رہا تو میں نے کہا اس سے کیا ھوگا کہنے لگے اچھا یہ بتاؤ کہ اگر تمہارا کوئی دوست ھو لاہور میں اور کراچی میں تمہیں وہ روزانہ گفٹ بھیجے تم آفس پہنچو تو وہاں گفٹ رکھا ھوا ھو تم گھر پے ھو تو وہ گھر پے تحفہ روز آئے ڈیلی پارسل آرہا ھے کیا ھوگا میں نے کہا میں تو بہت خوش ہونگا کہنے لگے کہ روزانہ وہ دوست تمہیں تحفہ بھیجتا ھے بہترین بکے ھے خوبصورت گفٹ آتا ھے روزانہ آپ اس کو انجوائے کرتے ھو اور ایک دن آپ کو پتہ چلے کہ آپ کا وہ دوست جو لاہور میں ھے آپ کو روز تحفہ بھیجتا ھے آج وہ خود آرہا ھے آپ کیا کروگے میں نے میں بھرپور تیاری کرونگا استقبال کی میں جو ھو سکے گا اچھے اچھے کھانے بنواؤنگا میں تیاری کرونگا میں اس کا استقبال کرونگا تو فرمانے لگے یہی حال جب تم روزانہ کسی کو ایثالِ ثواب کرتے رہوگے نا اپنے بزرگوں کو اپنے بڑوں کو اپنے والدین کو کہ جب تم اس دنیا سے جاؤگے تو وہ سب تمہارا استقبال کریں گے بات سمجھ میں آئی روزانہ ایثالِ ثواب کریں گے روز کیجئے پھر یہ ہوتا ھے کہ جیسے آپ نے شروع کیا اور آپ کو دوچار نام آگئے کہ یہ یہ چلے گئے ہیں ان کا نام بھی شامل کرلیں بلخصوص فلاں فلاں فلاں اب آپ کو خبر ملی یار فلاں بندے کا انتقال ھوگیا ھے وہ بھی آپ کا دوست تھا یا دوست کے والد یا والدہ تھیں اس کا نام بھی اس فہرست میں شامل کرلیا پتہ چلا کہ فلاں بندے کا انتقال بھی ہوگیا اس کا بھی نام شامل کرلیا آہستہ آہستہ آہستہ آپ کی فہرست بڑی ہونا شروع ہوجائیگی اس کے گھر والے شائد بھول جائیں اس کو لیکن آپ روزانہ اس کو ایثالِ ثواب کررہے ہوتے ہیں جب ایسا بندہ دنیا سے جاتا ھے جو سب کیلئے ایثالِ ثواب کرتا رہتا ھے نماز پڑھتا رہتا ھے نیک کام کرتا رہتا ھے نیک انسان جب دنیا سے جاتا ھے تو پاک و معصوم فرشتے پوری جماعت کی صورت میں آتے ہیں اور اس کا استقبال کرتے ہیں پورے طریقے سے پروٹوکول طریقے سے لیکر جاتے ہیں قرآنِ کریم کہتا ھے *یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ (۲۷) ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ (۲۸)(پارہ 30, مکی سورت, سورۃ فجر, آیت نمبر 27۔28)* ترجمہ: اے اطمینان والی جان اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔۔۔!! اچھے کام کا ہمیشہ اچھا نتیجہ ھے موت بھی اچھی ہوجائیگی اور زندگی بھی اچھی رہے گی۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! اس آڈیو پیغام سے میں نے جب خود کو ٹٹولا تو کہیں نظر نہ آیا ہر جانب گناہوں کے انبار پہاڑ کے مانند کھڑے تھے اور مجھے اس حالت میں اپنے اندر بے پناہ غفلت سستی کاہلی ہی نظر آئی دوزخ کے عذاب کا سوچ سوچ کر اک اک انگ خوف و حشیئت سے کانپ اٹھا الله نے ہدایت کی کرن دکھا دل مغموم ہوگیا توبہ کے آنسو بہنے لگے من کی دھلائی کا احساس ہوا تو خودغرضی کے جھنڈ سے نکل کر اپنے مسلمان دوستوں کیلئے اس پیغام پر کالم تحریر کرنے پر رجحان پیدا ھوا اور یہ کالم آپکی خدمت میں پیش کررہا ھوں۔۔۔۔ معزز قارئین!! انسان و جنات کا حساب و کتاب ھوگا اور سزا کیلئے دوزخ اور جزا کیلئے جنت متعین کردی گئی ھے۔ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی مطمعین زندگی اور اطمینان بخش موت کیلئے الله سبحان تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے قرآن پاک کا تحفہ ہمیں دیکر تمام امتوں پر جہاں فضیلت بخشی ہیں وہیں اس قرآن الحکیم کے ذریعے دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی بھی رکھ دی یہ ہماری بدقسمتی ھے کہ ہم مستفید نہیں ھوتے الله ہمیں روز قرآن پاک پڑھنے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثما آمین

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You