عنوان: مسجد الحرام سے قرآن پاک اٹھالئے گئے

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: مسجد الحرام سے قرآن پاک اٹھالئے گئے

عن زينب بنت جحش رضي الله عنهن، انها قالت:استيقظ النبي صلى الله عليه وسلم من النوم محمرا وجهه، يقول:” لا إله إلا الله ويل للعرب من شرقد اقترب، فتح اليوم من ردم ياجوج وما جوج مثل هذه، وعقد سفيان تسعين او مائة، قيل: انهلك وفينا الصالحون؟، قال: نعم، إذا كثر الخبث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمہ: سیدہ زینب بنت جحش ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نیند سے بیدار ہوئے تو آپ کا چہرہ سرخ تھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: الله کے سوا کوئی معبود نہیں، عربوں کی تباہی اس بلا سے ہوگی جو قریب ہی آلگی ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اتنا سوراخ ہوگیا اور سفیان نے نوے یا سو کے عدد کیلئے انگلی باندھی پوچھا گیا کیا ہم اس کے باوجود ہلاک ہوجائیں گے جبکہ ہم میں صالحین بھی ہونگے؟ فرمایا ہاں!جب برائی بڑھ جائے گی ( تو ایسا ہی ہوگا )۔ صحیح بخاری، کتاب الفتن، باب قول النبیﷺ: ویل للعرب۔۔۔۔ معزز قارئین!! پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم نے چند برس قبل ایک اجتماع کےدوران خطاب کرتے ہوئے گریٹر اسرائیل اور مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق نبی کریم ﷺ کی پیش گوئی کا ذکر کیا تھا۔ آپنے کہا تھا کہ گریٹراسرائیل بنےگا اور ضرور بنےگا کیونکہ حدیث شریف میں اس کی خبردی گئی ہے، تمام مسلم ممالک مسلمانوں کےہاتھ سے نکل جائیں گے، عراق ، اردن یہاں تک کہ ترکی بھی اور سعودی عرب کا بھی شمالی حصہ ہاتھ سے نکل جائیگا البتہ مدینے پر قبضے کیلئے یہودی جو پروگرام بنا کر ابیٹھے ہیں اللہ تعالیٰ اسے پورا نہیں ہونے دیگا۔۔۔۔۔۔۔۔معزز قارئین!! الله نے یہودی قوم کو زندہ رکھا گیا جو ملعون اور مغضوب علیھم قوم ہے، سورۃ فاتحہ میں سب مفسرین لکھتے ہیں کہ الضالین سے مراد نصاریٰ لی گئی ہے اور مغضوب علیھم یہودیوں کو کہا گیا ہے۔ ایک مغضوب اور ملعون قوم کے ہاتھوں آخری امت ، امت محمد ﷺ اور اس کا بھی بہترین حصہ، اس پر عذاب اِنکے ہاتھوں آئیگا، عربوں پر عذاب یہودیوں کے ہاتھوں آئیگا اس لئے یہودیوں کو بچایا گیا، امت محمدی ﷺ سب سے خیر امت ہے، اس لئے اس کیلئے عذاب بھی بد ترین آئیگا،اورکن پرآئیگا؟اس امت کا جو اصل نیوکلئیس (مرکزہ) ہے عرب ان پر آئیگا جسکے بارے میں حضور ﷺ
کی مبارکہ ہیکہ *’’عرب کیلئے بہت بڑی ہلاکت ہے‘‘* اور آج ہماری نظر میں آرہا ہے کہ وہ ملعون اور مغضوب علیھم قوم (یہودی) انکے سینے میں خنجر کی طرح گھونپی گئی ہے، اور تیس کروڑ کے قریب عرب ، بے حمیتی، بے غیرتی، بزدلی، کمزوری، ذلت، مسکنت کی مثال بنے ہوئے ہیں ،کیا کوئی بول سکتا ہے؟ اس اسرائیل کیخلاف کیا آج کوئی بول سکتا ہے؟ تیس سے پینتیس لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں جبکہ اس سے زیادہ امریکہ میں موجود ہیں پچاس لاکھ کے قریب اور دنیا بھر میں سوا کروڑ کے قریب آباد ہیں،لیکن اس قدر طاقتور ہیں کہ جوچاہتے ہیں کرتے ہیں۔ عراق کی ایٹمی انسٹالیشن کو تباہ و برباد کردیا اور اس بات سے اندازہ لگائیں کہ جب اسرائیلی طیارے عراق کی ایٹمی انسٹالیشن کو تباہ کرکے واپس گئے تو سعودی عرب کی فضا میں انہوں نے ری فیولنگ کی۔ الله تعالیٰ نے یہ کوڑا (یہودی) مسلمانوں کے لئے رکھا ہوا ہے، جتنا اعلیٰ مقام الله تعالیٰ نے عربوں کو دیا کہ ان میں نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیﷺ کو اٹھایا، ان کی زبان میں اپنا آخری کلام نازل کیا۔۔۔معزز قارئین!! سعودی فرمانروا ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر خانہ کعبہ سے قرآن پاک اٹھالیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ سعودی حکومت نے یہ اقدامات کرونا وائرس کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کے سبب کیا ھے۔ سعودی حکومتی اداروں کا کہنا ھے کہ قرآن پاک کے چھونے سے کرونا وائرس ایک دوسرے میں منتقل ہوسکتا ھے جبکہ مسجد الحرام خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں رکھے گئے قرآن پاک حاجی اور نمازی پڑھ کر ریک میں رکھ دیتے ہیں اور انہی ریک سے دوسرے حاجی و نمازی وہی قرآن استعمال کرتے ہیں جو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بآسانی بن سکتا ھے۔ سعودی شاہی مفتیان نے اس بابت فتوے جاری کردیئے ہیں۔ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کیلئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو اس کالم کیساتھ شائع ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہی نہیں بلکہ ایمان بھی ھے کہ ہر مرض کی شفا قرآن پاک ھے اور قرآن پاک کی آیتوں میں ہی شفا موجود ہے لیکن سعودی عرب حکومت سمیت عرب امارات کے شاہی سلطنت پر یہودی ذہنیت کا غلبہ چھاچکا ھے جو الله اور اس کے حبیب کی ناراضگی کا سبب بن رہی ھے۔ الله ہم سب مسلمانوں کو عقل شعور اور ایمانی طاقت عطا فرمائے آمین ثما آمین۔۔۔۔۔!!

*کالمکار: جاوید صدیقی



