سندھ

عنوان: صحافیوں کیلئے رعایت۔ ایوان تجارت اسپتال اور شیڈ ویلفیئر اسپتال نارتھ کراچی

جناب سیکریٹری سہیل احمد صاحب
جناب صدر فاضل جمیلی صاحب
کراچی پریس کلب، کراچی

عنوان: صحافیوں کیلئے رعایت۔ ایوان تجارت اسپتال اور شیڈ ویلفیئر اسپتال نارتھ کراچی

جناب معزز صاحبان

کراچی پریس کلب کے ممبران کثیر تعداد میں ضلع وسطی کے رہائش پزیر ہیں بلخصوص ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں بڑی تعداد رہتی ھے۔ سرسید ٹاؤن نارتھ کراچی میں واقع ایوان تجارت کے زیر تسلط ایک اسپتال ھے جس کا نام ایوان تجارت اسپتال ھے، اور فلاحی ادارے کی جانب سے شیڈ اسپتال موجود ھے۔ زیادہ تر ضلع وسطی کے صحافی حضرات ان اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان اسپتال میں بہترین اور ماہر ڈاکٹرز ہر شعبہ جات میں اسپیشلسٹ موجود ہیں جنکی بھاری فیس ہونے کے سبب آج کا بیشتر صحافی متاثر ہوتا ھے۔ کراچی پریس کلب کے سابقہ صدر و سیکریٹریز نے ہمیشہ اپنے صحافی ممبران کی صحت سے متعلق ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے آسانیاں بہم پہنچائی ہیں جن میں خاص کر اے کے ڈی میمن صاحب کے مختلف اسپتالوں میں صحافی ڈسکاؤنٹ رکھوایا صرف یہی نہیں بلکہ میڈیکل کے مختلف شعبہ جات میں کلب ممبران کیلئے ہمہ وقت خدمات سے سرشار رھے ہیں۔ آپ معزز صاحبان بھی اسی بہترین کاروان کا دستہ ہیں اور آپکی جانب سے بھی کاوشوں کا عمل جاری ھے۔ یہاں آپ دونوں کی توجہ ان دو اسپتالوں کی جانب مرکوز کرانا چاہتا ھوں کہ ایوان تجارت اسپتال اور شیڈ ویلفیئر اسپتال نارتھ کراچی میں کراچی پریس کلب کے ممبران کی سہولت و ڈسکاؤنٹ کا سلسلہ جاری کرکے خدمات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تقویت بخشیں ھے۔ شکریہ جاوید صدیقی جرنلسٹ، ممبر کراچی پریس کلب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You