کالم/مضامین

*عنوان: سی سیکشن، انسانی عزم ۔۔۔۔!!*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: سی سیکشن، انسانی عزم ۔۔۔۔!!*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

اکثر ایسا ہوتا ھے کہ میرے محبت کرنے والے مخلص دوست جب جب مطالعہ تحقیق اور تلاشِ علم میں سرگرداں ہوتے ہیں اور انہیں نایاب انوکھی اچھوتی معلومات یا علم سے آگاہی ہوتی ھے تو مجھ طالبعلم کو اس حاصل کردہ معلومات و علم سے روشناس کرکے میری عزت اور علم میں اضافہ کرتے ہیں، میں سب سے پہلے ان دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ھوں اور خاص طور پر آج کے کالم کیلئے میرپورخاص کے دوست جاوید میمن جو کہ حال ہی میں پاکستان ریلوے سے سبکدوش ہوئے ہیں انھوں نے مجھے بہت خوبصورت تحریر بھیجی جسے میں نے اپنے کالم کی زینت بنالیا ھے وہ لکھتے ہیں کہ وہ عورت جس نے اپنا ہی آپریشن خود کیا، ماں کی محبت کا ناقابلِ یقین معجزہ۔ مارچ سنہ 2000 ء کی ایک خاموش رات تھی، میکسیکو کے دور دراز پہاڑی علاقے اوآخاکا (Oaxaca) کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں، ایک عام سی عورت اینیز رامیرز پیریز (Inés Ramírez Pérez) اپنی جھونپڑی میں زندگی اور موت کے بیچ کھڑی تھی۔ وہ چالیس سالہ زاپوٹیک قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک دیہاتی عورت تھی، جس کے پاس نہ اسپتال تک رسائی تھی، نہ ڈاکٹر، نہ ہی کوئی تربیت یافتہ دائی۔ اس رات، جب اسے زچگی کے شدید درد شروع ہوئے، اس کے آس پاس کوئی نہیں تھا۔ صرف ایک خاموش کمرہ، درد سے کراہتی ایک ماں، اور آسمان پر چمکتے چند ٹمٹماتے ستارے۔ قریبی اسپتال اس کے گاؤں سے میلوں دور تھا، اور اس تک پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ اس کے پہلے بچے کی پیدائش بھی مشکل تھی، اور اب اسے یقین تھا کہ اگر کچھ نہ کیا گیا تو نہ وہ زندہ رہے گی، نہ اس کا بچہ۔ اینیز نے فیصلہ کیا۔ ایک ایسا فیصلہ جس کے بارے میں سن کر انسان لرز جاتا ہے۔ اس نے باورچی خانے سے ایک چھری اٹھائی، میز پر لیٹ گئی، اور خود پر سی سیکشن (C-Section) کرنے کا ارادہ کیا۔ اس نے تھوڑا سی شراب پی، تاکہ درد کا احساس کم ہو، مگر یہ محض ہمت بڑھانے کا ذریعہ تھا پھر اس نے اپنے پیٹ کو کاٹنا شروع کیا، آہستہ آہستہ، خون بہتا گیا، جسم کانپتا رہا، مگر وہ رکی نہیں۔ تقریباً ایک گھنٹے تک وہ مسلسل درد، خوف، اور موت کے سائے میں لڑتی رہی۔ آخرکار، اسکے ہاتھوں میں ایک ننھا سا وجود آیا گیا اسکا بیٹا۔ خون میں لت پت، کمزور، مگر زندہ۔ اینیز نے خود ہی اپنے بچے کی نال کاٹی، زخم پر کپڑا باندھا، اور پھر بے ہوش ہوگئی۔ جب گاؤں کے لوگ صبح پہنچے، تو انہوں نے ماں اور بچے کو زندہ پایا، دونوں سانس لے رہے تھے۔ چند گھنٹے بعد جب اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تو ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر کسی نے یہ واقعہ نہ دیکھا ہوتا، تو وہ یقین نہ کرتے کہ ایک عام عورت نے بغیر کسی تربیت، بغیر دوا، بغیر مدد کے، اپنا آپریشن خود کیا اور زندہ بچ گئی۔ ڈاکٹروں نے اس کے زخموں کو صاف کیا، ٹانکے لگائے، اور چند دنوں بعد، ماں اور بچہ دونوں بالکل صحت مند ہوگئے۔ اس بچے کا نام اورلاندو (Orlando) رکھا گیا۔ اینیز رامیرز پیریز کی کہانی دنیا بھر کے میڈیکل جرائد میں لکھی گئی۔ اسے "انسانی عزم” کی سب سے حیرت انگیز مثال کہا گیا۔ طبی ماہرین نے اسے جدید تاریخ میں خود کیا گیا واحد کامیاب سی سیکشن قرار دیا۔ وہ بھی مکمل طور پر بغیر کسی تربیت یا آلات کے۔ یہ واقعہ صرف ایک حیران کن طبی کارنامہ نہیں، بلکہ ماں کی محبت، قربانی، اور ہمت کا ایسا استعارہ ہے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اینیز نے یہ ثابت کردیا کہ: جب دل میں ماں کی محبت ہو، تو انسان کے اندر ایسی طاقت جنم لیتی ہے جسے نہ سائنس سمجھ سکتی ہے، نہ دنیا تول سکتی ہے۔ آج بھی، میکسیکو کے اس پہاڑی علاقے میں لوگ اسے "زندہ معجزہ” کہتے ہیں۔ ایک عورت، جو درد میں ڈوبی، مگر اپنے بچے کو زندگی دے کر خود زندگی کی تعریف بدل گئی۔۔۔۔ معزز قارئین!! اس تحریر کے بعد میرے سامنے ایک کا جذبہ ہمت طاقت لگن احساس کیفیت اور بہترین اور مضبوط امید نظر آرہی تھی۔ جب ایک لڑکی ماں بنتی ھے تو اسکا پورا وجود حتیٰ کہ روح تک اپنی کیفیت بدل لیتی ھے اب اسکا مرکزِ حیات اسکا وہ ٹکڑا جو اسکے بطن سے نکلا ھے وہ بہت ہی عزیز ہوتا ھے اس کیلئے اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کرتی، اللہ نے ہی ایک عورت کی حقیقی معنوں میں عزت و مقام اور قدر کو قائم رکھا ھے یہ مقام بنی نوع انسان کو حقیقی معنوں میں رب العزت نے اپنے سچے اور محبوب دین، دین محمدی ﷺ کے ذریعے بتایا۔ اسلام نے انسانوں میں سب سے بڑا مقام ماں کو ہی دیا ھے۔ ماں کی عظمت کی ایک مثال اسی کالم میں پیش کردی گئی ھے اپنی ماؤں کی قدر کرو بعد ممات انکی بخشش کیلئے تا عمر دعاؤں اور صدقہ جاریہ کا اہتمام قائم رکھو اسی عمل سے ھم روز محشر میں فرمانبردار اولادوں کی صف سے اٹھائے جائیں گے انشاءاللہ ۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You