عنوان: سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی تین وصیتیں

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی تین وصیتیں
حلیۃ الاولیاء لابی نعیم میں لکھا ھے کہ حضرت سفيان الثوری رحمۃ الله علیہ نے حضرت سیدنا جعفر الصادق رضی الله تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے کچھ وصیت فرما دیجئے تو آپ حضرت سیدنا جعفر الصادق رضی الله تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں جامع بات بتاتا ہوں کیوں کہ زیادہ باتوں میں بھلائی کم ہوتی ہے اول یہ کہ اے سفیان !! الله تعالیٰ جب تمہیں کوئی نعمت عطاء فرمائے اور تم یہ چاہو کہ وہ نعمت باقی رہے اور بڑھتی رہے تو اس پر الله تعالیٰ کا بے حد شکر اور حمد و ثناء کرتے رہو کیوں کہ الله تعالیٰ نے اپنی مقدس الہامی کتاب قرآن الحکیم و الفرقان المجید میں فرمایا ہے: اگر تم شکر کرو گے تو میں زیادہ دونگا۔۔۔۔۔۔۔سورۃ ابراہیم: آیت سات۔۔۔۔۔ دوئم یہ کہ اور جب تمہارے پاس رزق میں تاخیر ہورہی ہو تو کثرت سے استغفار کرو، کیوں کہ الله تعالیٰ نے اپنی مقدس الہامی کتاب قرآن الحکیم و الفرقان المجید میں فرمایا ہے: تم اپنے رب سے مغفرت طلب کرو بے شک وہی بخشنے والا ہے، وہ تم پر موسلا دھار بارش برسائے گا، اور مال و اولاد کے ساتھ تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے لیئے باغات بنائے گا اور تمہارے لیئے نہریں جاری فرمائےگا۔۔۔۔ سورۃ نوح: آیت گیارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوئم یہ کہ اے سفیان !!جب بادشاہ وقت یا کسی اور کی طرف سے کوئی پریشان کن معاملہ پیش آجائے تو لا حول و لا قوۃ الا بالله کی کثرت کرو کیوں کہ یہ کلمہ آسانی کی کنجی اور جنت کا ایک خزانہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! موجودہ زمانے میں جہاں فتنے سر اٹھا رھے ھیں وہیں ھم دین سے غفلت کا شکار بھی ھوتے جارھے ہیں ھم نے اپنے بزرگوں کا کہا ماننا اور ان کے دینی احکامات کو نظرانداز کرنا اپنی عادت کا حصہ بنالیا ھے۔ سیدنا امام جعفر صادق رضی الله تعالیٰ عنہ کی یہ تین وصیتیں ہی ھماری زندگی کی خوشحالی روحانی تسکین سکون راحت اطمینان اور کامیابی و کامرانی کی ضمانت ھیں۔ الله تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ مجھے اور آپ سب کو ان وصیتوں پر پابندی کیساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی


