کالم/مضامین

عنوان: سر زمین پاک اور افواج مقدم ھیں

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: سر زمین پاک اور افواج مقدم ھیں

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ

دنیائے اسلام کی پہلی تا حال ایٹمی قوت ایٹمی طاقت پاکستان اسکے سائنسدان اور افواج کی طاقت سے زائینسٹ قوتیں خوف زدہ ھوچکی ھیں، دنیا بھر کی اسلام مخالف قوتوں نے افغانستان میں بدترین ناکامی اور ذلت اٹھانے کے بعد بدترین دہشتگرد ملک اسرائیل اور امریکہ نے پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے شروع کردیئے ھیں۔ منافقوں کے ٹولوں کو بھاری مالی اعانت اور دیگر بیشمار مراعات کے بعد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم کردیا۔ افسوس کہ دشمنانان اسلام اور پاکستان کو ہمیشہ کی طرح سیاسی و اشرفیائی طبقہ کا انتخاب جاری رھا ھے۔ ستر سالوں سے ان نام نہاد جمہوری ٹھیکیداروں نے سوائے ملک کو برباد اور کھوکھلا کرنے کے کچھ نہ دیا یہی سبب ھے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام کے تمام سیاستدانوں حکمرانوں پارلیمینٹیرین نے قانون کو اپنی لونڈی بنائے رکھا اور جمہوریت کو بدترین آمریت سے بھی زیادہ وارد کیا۔ پاکستان کی ان ایلیٹ جماعتوں کے سربراہان گویا مادر پدر بادشاہ پیدا ھوئے ھوں اور یہ تمام کی تمام عوام ان کی رعایا ھوں وہ بھی غلامی میں۔ ان سب کا بد ترین عمل اپنے ملک و افواج کے خلاف سازشیں کرنا اور ہرزہ سرائی سے باز نہ آنا ھے۔ یہ اشرفیہ خود تو ایک نمبر کے جھوٹے کاذب اور خائن ھیں دوسرا یہ کہ الزام اور تہمت تراشی میں کوئی حد نہیں چھوڑتے۔ ان سب کی تاریخ عیاں ہے یہ ننگے ایک ہی حمام میں رہتے ھیں۔ انکی مکاریاں ھوں یا عیاریاں سب کی سب ملک و قوم کو تباہ و برباد کرنے کیلئے ھوتی ھیں یہاں دکھ اور افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ قوم اس قدر شعور سے لابلد اور عاری ھوچکی ھے کہ انکی مکاریوں سازشوں اور منافقت میں بآسانی شکار ھوجاتی ھے۔ یہی وجہ ھے کہ یہ اور ان سب کی اولادیں تعلیم رہائش کاروبار اور علاج تک ملک سے باہر ھوتے ھیں کیونکہ انھوں نے ستر سالوں سے سول سوسائٹی کو مٹی کا ڈھیر بنایا۔ اگر افواج پاکستان نے اپنے ادارے کو پروفیشنل رکھا تعلیم و ہنر رہائش و صحت تو انہیں یہ بھی گوارا نہیں آئے روز اپنے بدشکلوں سے بدبودار بکواس کرتے تھکتے نہیں پھر کہتے ھیں کہ نشے میں احساس نہ رکھا اور کتوں کی طرح تلوے چاٹتے تھکتے نہیں۔ مجھے حیرت ھوتی ھے کہ میری قوم کب ہوش میں آئیگی کب ان ظالموں منافقوں کو نکال باہر کریگی، ان سب بدکرداروں بے ایمانوں خائن چور اور ڈاکوؤں کے لشکر کی موجودگی تک نہ ملک سلامت رہ سکتا ھے اور نہ ہی قوم خوشحالی کی جانب بڑھ سکتی ھے۔ کیا قوم فراموش کرسکتی ھے ان سب کے سب سیاستدانوں حکمرانوں اشرفیہ اور ایلیٹ جماعتوں کی کرپشن اور لوٹ مار کے عمل کو، ہر ایک سیاستدانوں حکمرانوں نے اپنی ذات کی فکر کی ھے اپنی شان و شوکت کی خاطر اپنی قوم کی نسلوں کو موت کی کھاٹ اتار دیا یہ قوم کے ہرگز ہرگز مخلص نہیں یہ بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ھیں خدارا ہوش کے ناخن لیں اپنے ملک اور اپنی افواج کیساتھ کھڑے رہیں آپ کی ذرا سی کمزوری سے ملک دشمن عناصر بہت فائدہ اٹھاسکتے ھیں اور اس ملک و قوم کو ناتلافی نقصان سے دوچار بھی کرسکتے ھیں۔ یاد رکھیں 1971 میں کس سیاسی سربراہ نے کہا تھا تم وہاں اور ھم وہاں اس وقت بھی جمہور نے جمہوریت کا قتل کیا تھا وہ تو خوشحال ھوگئے لیکن اسی جمہوری ٹھیکیدار کی نسل آج اسی عمل پیرا ھے اور انکی دیکھا دیکھی سب ایک جیسے آلہ کار بن چکے ھیں۔ اب وقت ھے نظام کی تبدیلی کا ملک بچانے کا سپریم اللہ اور 1400 سال قبل نظام اسلام کا یہی ھماری بقاء و سلامتی کی ضمانت ھے۔ اللہ پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور اندرون و بیرون ملک کے تمام دشمنانان کو نیست و نابود کردے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You