کالم/مضامین

عنوان: بھارت میں 2021ء میں خواتین کے خلاف جرائم کی 31 ہزار شکایات درج

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: بھارت میں 2021ء میں خواتین کے خلاف جرائم کی 31 ہزار شکایات درج

بھارت میں قومی کمیشن برائے خواتین کو گزشتہ سال خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی تقریباً اکتیس ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جو سنہ دوہزار چودہ عیسوی کے بعد سب سے زیادہ ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ اترپردیش سے موصول ہوئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنہ دوہزار بیس عیسوی کے مقابلے میں سنہ دوہزار اکیس عیسوی میں خواتین کے خلاف جرائم کی شکایات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سنہ دوہزار بیس عیسوی میں تیئس ہزار سات سو بائیس شکایات موصول ہوئی تھیں۔ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کل تیس ہزار آٹھ سو چونسٹھ شکایات میں سے سب سے زیادہ گیارہ ہزار تیرہ عزت کے ساتھ جینے کے حق سے متعلق ہیں۔ اس کے بعد چھ ہزار چھ سو تینتیس گھریلو تشدد اور چار ہزار پانچ سو نواسی جہیز پر ہراساں کرنے سے متعلق ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کی سب سے زیادہ پندرہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس شکایات درج کی گئیں، اس کے بعد دہلی میں تین ہزار تین سو چھتیس، مہاراشٹر میں ایک ہزارپانچ سو چار، ہریانہ میں ایک ہزار چار سو ساٹھ اور بہار میں ایک ہزار چار سو چھپن شکایات درج کی گئیں۔ اس سے قبل قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا تھا کہ شکایات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ کمیشن لوگوں کو اپنے کام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ضرورت مند خواتین کو مدد فراہم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے جہاں وہ شکایت درج کرا سکتی ہیں ۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You