کالم/مضامین

عنوان: اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ھے۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ھے۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

الطاف حسین حالی ایک بڑے عظیم شاعر گزرے ھیں انھوں نے ظلم و سامراجی اور غداروں کے خلاف قوم میں ہمیشہ بیداری اپنے اشعار سے کی آج وقت وہی ھے کہ قوم انکے اشعار کو سمجھتے ھوئے اپنے شعور کو بیدار کریں ، الطاف حسین اپنے شعر میں لکھتے ھیں کہ
گر قوم کی خدمت کرتا ہے
احسان تو کس پر دھرتا ہے
کیوں غیروں کا دم بھرتا ہے
کیوں خوف کے مارے مرتا ہے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
جو عمریں مفت گنوائے گا
وہ آخر کو پچھتائے گا
کچھ بیٹھے ہاتھ نہ آئے گا
جو ڈھونڈے گا وہ پائے گا
تو کب تک دیر لگائے گا
یہ وقت بھی آخر جائے گا
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
جو موقع پا کر کھوئے گا
وہ اشکوں سے منہ دھوئے گا
جو سوئے گا وہ روئے گا
اور کاٹے گا جو بوئے گا
تو غافل کب تک سوئے گا
جو ہونا ہوگا ہوئے گا
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
یہ دنیا آخر فانی ہے
اور جان بھی اک دن جانی ہے
پھر تجھ کو کیوں حیرانی ہے
کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے
جب ہمت کی جولانی ہے
تو پتھر بھی پھر پانی ہے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
معزز قارئین!! اردو کے معروف شاعر الطاف حسین حالی نے پاکستان سے قبل مسلمان قوم میں بیدار کا جذبہ پیدا کیا اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جہاد اور حق گوئی کا پیغام پھیلایا آج پھر ان کے اشعار کی ضرورت آنپہنچی ھے معزز قارئین!! اس وقت تمام پاکستان بشمول کراچی شہر کے بجلی کے صارفین کو ان تیرہ نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت دی جائے وہ تیرہ نکات یہ ھیں:۔
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ہم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ہم کیبل استعمال کرتے ہیں الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ہے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رہے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے اگلے چارجز.
11.ود ہولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اس کا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟ اب سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ ریاست کے اہم ترین ادارے جن میں سپریم کورٹ یعنی عدلیہ مقننہ یعنی ایوان چیف ایڈمنسٹریٹر یعنی وزیراعظم اور ھماری اسٹبلشمنٹ کیوں نہیں اس بابت سخت گرفت کرتی کیا یہ قوم کسی دشمن کی قوم ھے یا بھیڑ بکریاں جانور ھیں جو مسلسل بے ہنگھم ٹیکسوں کا انبار ایک عام پاکستانی کو نہ روٹی میسر نہ کپڑا میسر اور نہ ہی چھت اس پر بھی سوا ایسے حالات ظلم و بربریت کے انبار کہ لوگ خودکشی پر خودکشی کررھے ھیں یاد رکھیں اگر اس قوم میں جب بھی شعور بیدار ھوگیا تو یہ اپنے حق کیلئے نہ تمہارے محلات کو بخشیں گے اور نہ ہی تم سمیت تمہاری نسلوں کو اس سے قبل کہ ریاست پاکستان کی دیواریں یہ برداشت قوم صبر کررھی ھیں مزید امتحان اور ظلم کی چکی میں مت پیسو یاد رکھو اے مقتدر قوت کے مالکو اللہ مظلوم کا ساتھ دیتا ھے تمہارے بے حسی اور بے شرمی کو اللہ زیادہ دیر برداشت نہیں کریگا ایک زمین کا زلزلہ تمہارے غرور و تکبر کو خاک میں مٹادیگا یا پھر آسمان سے ایسا عذاب نازل کریگا جس کی برداشت تم نہ کرسکو۔ کے الیکٹرک سمیت واپڈا اور دیگر نجلی سپلائی کرنے والے اداروں والوں کو بھی علم ہے کہ گورنمنٹ کے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس، ناجائز اور حرام ہیں۔ اب ان کو یہ خطرہ پڑگیا ہے کہ کہیں واپڈا کے خلاف ملکی لیول پہ بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا احتجاج نہ شروع ہوجائے اگر یہ احتجاج چند ایک افراد کرتے ہیں تو ان کا علاج بجلی کا میٹر کاٹ دینے سے ہوجائے گا اور اگر اس احتجاج میں پورا ملک کود پڑا تو الیکٹرک سپلائی کمپنیاں اور حکومت کیلئے اس کو سنبھالنا انتہائی مشکل ترین کام ہوجائے گا پھر عوام احتجاج اس وقت ہی ختم کرے گی جب بجلی کے بلوں سے ٹی وی کا بھتہ، ریڈیو کا بھتہ، ایف پی اے کا بھتہ، ملک پہ قابض افراد کو مفت اور حرام بجلی مہیاء کرنے کا بھتہ اور مختلف ناجائز ٹیکس لینا ختم نہ کردیئے جائیں اور تمام یونٹوں کا بجلی کا ایک ہی بل نہ کردیا جائے۔ جب تک مظلوم ظلم سہتے رہتے ہیں تب تک ظالم ظلم کرتے رہتے ہیں اور جب مظلوم کھڑا ہوجائے تو ظالم اپنی اوقات میں آجاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You