عنوان :انتخابات ۔۔ ایک دن کا درجہ اول مجسٹریٹ
*ٹائٹل : بیدار ھونے تک*
*عنوان :انتخابات ۔۔ ایک دن کا درجہ اول مجسٹریٹ ۔۔۔!!*
*کالمکار : جاوید صدیقی*
اس موضوع پر ایکبار قلم اٹھایا تھا اب ھمارے ہر دلعزیز دوست جاوید اقبال میمن نے حالیہ الیکشن کے حوالہ سے قلم بینی اور اساتذہ کرام کی بہمانہ تذلیل کو عیاں کرنے کا کہا کہ چیف جسٹس و جسٹس صاحبان اور مجسٹریٹ و ججز صاحبان کی جانب سے جس قدر اساتذہ کرام کی تذلیل ذلت رسوائی اور بدترین سلوک کیا جاتا ھے یہ سب کے سب بھول جاتے ھیں کہ استاد یعنی معلم کا درجہ دنیا اور دین میں جس قدر بلند ترین رکھا گیا ھے آج اسی استاد کو الیکشن کمیشن سمیت عدالت کے مکھ بدترین صورتحال سے دوچار کرتے ھیں ۔۔۔۔ معزز قارئین!! اساتذہ کو مجسٹریٹ درجہ اول کے کاغذی اختیارات دے کر جو تذلیل کرتے ہیں اس پہ شرم سے ڈوب مرجائیں کیونکہ سولہ سترہ اٹھارہ انیس اور بیس گریڈ کے اساتذہ قوم کی پستی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔ قوم کے معمار باہتر گھنٹے کی جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کر کے سو فیصد ایمانداری سے الیکشن کراتے ہیں۔ عقل کے اندھوں کو ایسے قومی کاز کیلئے اساتذہ ہی ایماندار نظر آتے ہیں اور ایمانداری کا صلہ !!
اپنے مجسٹریٹوں کو تو ذرا باہتر گھنٹے کی مشقت میں ڈالیں تو سہی پتا لگ جائے گا،
اس کے برعکس ھم حلفیہ کہنے کو تیار ہیں کہ انہیں ایک ماہ کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے جائیں تو یہ ملک کی حالت بدل دیں گے۔ تصور کریں کہ ان اساتذہ کو ایک ماہ کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات مل جائیں تو کیا مہنگائی کی یہ صورتحال ہوگی؟ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوگی؟اور بلنگ کی لوٹ مار ہوگی؟ ناپ تول میں کمی کی شکایت ہوگی؟ رشوت خوری، چور بازاری، دھوکہ دہی، بے ایمانی اور ملاوٹ ہوگی؟؟ ناجائز سفارش کے ذریعے حقداروں کا حق مارا جائے گا؟ بے روزگاری کے مسائل ہوں گے؟ پیشہ ور گداگروں کی یلغار ہوگی؟ یقیناً نہیں تو پھر بسم اللہ کریں ان اساتذہ کرام کو ایک دو دن کا کاغذی شیر بنانے کے بجائے کم از کم تین ماہ کیلئے با اختیار صرف مجسٹریٹ ہی بنادیں پھر دیکھیں ہر سرکاری و نجی ادارے کیسے سیدھا ہوجائیں گے۔ یاد رھے کہ ان اساتذہ کی بات کی جارہی ھے جو اپنے پیشہ سے مخلص ایماندار سچے محنتی قابل ذہین ماہر ھیں ان چند اساتذہ کو کبھی بھی شمار نہیں کیا جاتا جو محکمہ اور معلم پیشہ پر دھبہ کلک ہیں ایسے چند بدکردار اساتذہ کی وجہ سے ہی ملک اچھی تعلیمی ماحول سے محروم ھوتا ھے جو مافیا کی شکل اختیار کرچکا ھے۔



