عنوان:ھم پاکستانی ‘ اقسامِ انسانیت

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:ھم پاکستانی ‘ اقسامِ انسانیت۔۔۔۔!!
ھم پاکستانی علم و شعور کی دولت سے بہرہ ور ہیں مگر سوچ و افکار کا دائرہ میں قید بھی ہیں اگر دیکھا جائے تو انسان کے مزاج کی صحیح تشریح ھمارے دین اسلام نے ہی کی ھے اور بتادیا کہ بہتر اور کامیاب سوچ و فکر کون سی ھے۔کامیاب مفید سودمند دائمی ذہن سوچ افکار خیالات گویا آپ اسے اقسام بھی کہہ سکتے ہیں دنیا بھر میں بشمول پاکستان انسانوں کی اقسام دو طرح کی پائی جاتی ہیں اس سے قبل کہ میں ان اقسام کی تفصیل اپنے معزز قارئین کی خدمت میں پیش کروں مجھ سمیت آپ بھی سوچیئے گا اور ھم سب اپنا احاطہ بھی کریں گے کہ ھم کون سے اقسام میں موجود ہیں اور ہمیں کون سی اقسام میں ھونا چاہئے تھا۔۔معزز قارئین!! اب میں اقسام کی تفصیلات آپ کی خدمت میں پیش کرتا ھوں۔۔۔۔۔ لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں: ایک قسم ان لوگوں کی ہوتی ہے جو خیر کی کنجیوں کا کام کرتے ہیں شر کے دروازے بند کرتے ہیں حوصلہ افزائی کرتے ہیں داد دیتے ہیں بڑھ کر ہاتھ بڑھاتے ہیں اپنی استطاعت میں رہ کر مدد کردیتے ہیں دوسروں کے شعور اور احساس کو سمجھتے ہیں کسی کے درد کو پڑھ لیتے ہیں مداوا کی سبیل نکالتے ہیں رکاوٹ ہو تو دور کردیتے ہیں تنگی ہو تو آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ترشی ہو تو حلاوت گھولنے کی کوشش کرتے ہیں، مسکراہٹ بکھیرتے ہیں، انسانیت کو سمجھتے ہیں، انسانیت کی ترویج کردیتے ہیں، کسی کی بیچارگی کو دیکھ کر ملول ہوتے ہیں اور اپنے تئیں چارہ گری کی سبیل کرتے ہیں، ابتداء کرتے ہیں، ایجاد کرتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں، مل کر کھاتے ہیں، دکھ بانٹتے ہیں، درد سمجھتے ہیں اور میرے معزز قارئین !! دوسری قسم کے لوگ اس کے برعکس شر کا دروازہ کھولنے والے، قنوطیت اور یاسیت کو پروان چڑھانے والے، چلتوں کو روکنے والے، سامنے پتھر لڑھکانے والے، حوصلوں کو پست کرنے والے، منفی رویوں کی ترویج اور اجاگر کرنے والے، شکایتوں کے پلندے اٹھائے، نصیبوں کرموں اور تقدیروں کو رونے والے، راستے بند اور راستوں میں کھونٹے گاڑنے والے ھوتے ہیں یقیناً ایسے لوگ گر مسلمان ہیں تو دین سے دور اور غیر مسلم ہیں تو اخلاقیات سے کوسوں دور۔۔ میں دعا کرتا ھوں کہ مجھے الله تادمِ مرگ پہلی اقسام میں ہی رکھے کیونکہ پہلی اقسام دراصل ایک مسلمان کی پہچان اور تشخص ھے اسی نافع عادات کے سبب یہ عام انسانوں میں امتیازی حیثیت رکھتا ھے۔ الله تبارک تعالیٰ نے اپنا پسندیدہ ترین دینِ اسلام ہی کو اپنے محبوب ترین پیغمبر و رسول آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے منتخب کرکے نازل کیا بیشک تمام دین میں سب سے بہتر اور عظیم دین محمدی ھی ھے یاد رکھئیے دین محمدی کی مکمل پیروی کرنے والوں کی زیارت کیلئے نور کے بنے فرشتے زمین پر اترتے ہیں اور انکی قسمت اور مقام پر رشک کرتے ہیں اور سلامتی بھیجتے ہیں دعا ھے کہ ھم سب کو ایسے لوگوں میں شامل فرما جس پر تونے انعام فرمایا آمین یا رب العالمین۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی



