اہم خبریںپاکستان

عمران خان مشکل حالت میں ہے ، پارٹی اس پر بات کرے۔علیمہ خان

عمران خان مشکل حالت میں ہے ، پارٹی اس پر بات کرے۔علیمہ خان

مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کرانے کیلئے اس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا ہے۔میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی اور بھانجے کو ناجائز قید میں رکھا گیا ہے، ہمارا فوکس بےگناہ قیدیوں کی رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سخت پیغام ( پارٹی کے لیے) بھیجا ہے کہ ذاتی لڑائیاں ختم کریں اور تحریک چلائیں، عمران خان مشکل حالت میں ہے، پارٹی اس پر بات کرے، انہیں توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، عمران خان کہتے ہیں مذاکرات قوم کے مفاد کےلیے کرونگا، اپنےلیے ڈیل نہیں کرونگا۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے ، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے، اخبارات اور ٹی وی بند کرکے ان کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹے ہیں، میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا، مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کرانے کےلیے اس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You