
عمران خان حکومت کے پیچھے لگی گیارہ پارٹیوں کی سرکس فلاپ، رمیض شاہ
عمران خان سے استعفیٰ لینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،
رمیض شاہ
عنقریب پی ایم ایل (ن) کی بڑی وکٹ گرائیں گے. سیف اللہ بخاری
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ(مشرف کیانی) گزشتہ روز انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ کے عہدیداران کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ کے صدر سید رمیض علی شاہ نے کی،
اجلاس میں خصوصی شرکت ڈپٹی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم سید سیف بخاری نے کی، دیگر عہدیداران میں بلال نقوی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ، علی ناصر زیدی انفارمیشن سیکرٹری، منیب حیدر سینئر نائب صدر، چوہدری جنید احمد نائب صدر ،ابرار احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے اجلاس میں شرکت کی،
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سید رمیض علی شاہ نے کہا کہ جلد از جلد یونین کونسلز لیول کی باڈی کو مکمل کیا جائے، تاکہ علاقہ کی عوام کے مسائل کا حل انکی دہلیز پر کیا جا سکے،
ڈپٹی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ضلع جہلم سیف اللہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ سوھاوہ کے نوجوانوں کو علاقہ کی بہتری کیلئے ہر فورم پر ساتھ لیکر چلیں گے.
سوہاوہ: مشرف کیانی



