خیبرپختون خواہ

علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار۔

علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار۔

گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق کابینہ اراکین کے پی آر اوز، پی ایس اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزراکے پاس سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی تاحال تعینات ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You