سندھ

جامعہ کراچی: فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام سالانہ آٹھویں کیرئیرفیئر2024 ء کا انعقاد

*جامعہ کراچی: فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام سالانہ آٹھویں کیرئیرفیئر2024 ء کا انعقاد*

*پاکستان میں احساس ذمہ داری اور ورک کلچر کا شدیدی فقدان ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان میں احساس ذمہ داری اور ورک کلچر کا شدیدی فقدان ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم آج سے بیس سال قبل موسمیاتی تبدیلیوں، تیزی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اور معاشی تنزلی کو مغربی پروپیگنڈا قرار دے کر نظر انداز کرتے رہے اور ان تمام مسائل پر بروقت توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج پورا ملک اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ صنعتوں اور جامعات کے مابین مضبوط اشتراک کیلئے مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر پائیدار نصاب مرتب کرنا ناگزیر ہے جسکے ذریعے طلبہ اپنی مصنوعات کو تیار کرکے مارکیٹ کا حصہ بناسکتے ہیں۔اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک سے نہ صرف جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ کو بلکہ دوران تدریس بھی طلبہ کو ملازمت کے مواقع میسر آتے ہیں۔ کیرئیر فیئر کے انعقاد کا مقصد صنعتوں کیساتھ روابط کو فروغ دینا ہے جسکا انعقاد لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے مارکیٹ کی ضروریات کا اندازہ ہوتا ہے جس کے ذریعے ہمیں اپنے نصاب کو مارکیٹ کی ضروریات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی آف فارمیسی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام فیکلٹی آف فارمیسی جامعہ کراچی میں منعقدہ سالانہ آٹھویں کیرئیر فیئر سنہ دو ہزار چوبیس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیرئیر فیئر میں ہیلتھ سروسز اور فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کی بیالیس سے زائد مختلف کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے اور اس موقع سو سے زائد طلباوطالبات کو ملازمت اور انٹرن شپ فراہم کرنے کیلئے انٹرویوز بھی کئے گئے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہمارے گریجویٹس کو ملازمت کے بھرپور مواقع جبکہ صنعتوں کو انکی ضروریات کیمطابق افرادی قوت میسر آتی ہے اور مذکورہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ دریں اثناء رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلیہ علم الادویہ تواتر کیساتھ کیرئیر فیئر کا انعقاد کررہی ہے جس سے نہ صرف جامعات اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک فروغ پاتا ہے بلکہ ہمارے گریجویٹس کو کیمپس میں ہی ملازمت کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسپانسر اور مختلف صنعتوں سے وابستہ افراد کی شرکت اور تعاون پر انکا شکریہ اداکیا۔ بعد ازاں رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب اور کلیہ ہذا کے دیگر اساتذہ کے ہمراہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور اس کو خوش آئندہ قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You